ETV Bharat / bharat

Hussain Day in Kanpur کانپور میں حسین ڈے کے موقعے پر قومی ایکتا کا پیغام دیا گیا - National unity on Occasion of HussainDay in Kanpur

کانپور کے رگبی گراؤنڈ پریڈ پر حسینی پریشن رجسٹرڈ کی جانب سے 48واں حسین ڈے سمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس سمینار میں ملک کے کئی نامور شعرا اور علما نے قومی ایکتا اور اتحاد پر زور دیا۔ سمینار میں کئی غیر مسلم مفکرین نے بھی قومی اتحاد پر زور دیا۔ National unity on the Occasion of Hussain Day in Kanpur

کانپور میں حسین ڈے کے موقع پر دیا گیا قومی ایکتا کا پیغام

author img

By

Published : Nov 23, 2022, 9:28 AM IST

کانپور: کووڈ نائنٹین کے چلتے دو سال تک کانپور میں حسینی فیڈریشن کی جانب سے ہونے والا یوم حسین کا پروگرام ملتوی رہا۔ کانپور کے رگبی گراؤنڈ پریڈ پر یوم حسین کے پروگرام میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ ملک بھر سے اکٹھا ہوئے شعرائے کرام نے امام حسین علیہ السلام کی شان میں قصیدے پڑھے، ان کی عظمت میں اشعار کہے۔ علمائے کرام نے حضرت امام حسین علیہ السلام کی قربانی کو یاد کرتے ہوئے یہ پیغام دیا کہ دنیا میں اگر امن قائم ہو سکتا ہے تو وہ حق پر چلنے سے ہی قائم ہوسکتا ہے۔ حق ہمیشہ زندہ اور قائم رہتا ہے جس کے لیے حضرت امام حسین علیہ السلام نے عظیم قربانی دے کر رہتی دنیا تک کے لیے حق کو زندہ کیا۔ A Message of National unity on the Occasion of Hussain Day in Kanpur

یہ بھی پڑھیں:

حسینی فیڈریشن ہرسال یوم حسین کے پروگرام کا انعقاد کرتی ہے۔ اس پروگرام میں اپنی سال بھر کی کارکردگی پر مشتمل ایک سووینئر کا رسم اجرا کرتی ہے۔ شیعہ کمیونٹی سے تعلیم کے میدان میں اچھا مقام پانے والے بچوں کو اعزاز و اکرام سے نوازتی ہے اور ہر سال دو لوگوں کو قرعہ اندازی کے ذریعے منتخب کرکے اپنے خرچے پر کربلا کی زیارت کراتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.