بڈگام: جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں غیر قانونی کان کنی معاملے میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ دراصل بڈگام پولیس کو شکایت موصول ہوئی تھی کہ ایک جے سی بی سرکاری اراضی پر واقع آرینہ واڈر میں غیر قانونی طور پر کان کنی اور نقل و حمل کر رہا ہے، اس معاملے پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن بڈگام کی ٹیم موقع پر پہنچی اور جے سی بی (جو بنا کسی رجسٹریشن نمبر کے ہے) کو ضبط کرتے ہوئے اس کے ڈرائیور کو بھی گرفتار کر لیا۔Illegal Mining Case In Budgam
بڈگام پولیس نے گرفتار جے سی بی ڈرائیور کی شناخت شمیم احمد بٹ ولد غلام محمد بٹ ساکن جوالہ پورہ بڈگام کے طور پر بتائی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سیز کیا گیا جی سی بی بنا کسی رجسٹریشن نمبر کا ہے۔ اس ضمن میں ایک ایف آئی آر زیرِ نمبر 297/2022 درج کیا گیا، جو کہ قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس تھانہ بڈگام میں رجسٹر کیا گیا ہے۔ اس معاملے میں مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔Illegal Mining Case In Budgam
یہ بھی پڑھیں: Budgam Illegal excavation غیرقانونی کان کنی کے الزام میں پانچ ڈرائیور گرفتار