ممبئی: ملک کا غیر ملکی زرمبادلہ کا ذخیرہ 17 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں 1.47 ارب ڈالر کم ہوکر مسلسل دوسرے ہفتے 639.6 بلین ڈالر پر آگیا ہے، جبکہ اس سے قبل کے ہفتے یہ 1.34 ارب ڈالر کم ہوکر 641.11 ارب ڈالر رہ گیا تھا۔
ریزرو بینک کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق 17 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخیرے کا سب سے بڑا جزو غیر ملکی کرنسی کا اثاثہ، 89.2 کروڑ ڈالر کم ہوکر 577.9 ارب ڈالر رہا۔
اس دوران سونے کا ذخیرہ 56.7 کروڑ ڈالر کم ہوکر 37.1 ارب ڈالر پر آگیا۔ وہیں زیر جائزہ ہفتہ خصوصی ڈرائنگ رائٹس (ایس ڈی آر) 40 لاکھ ڈالر سے کم ہوکر 19.43 ارب ڈالر پر رہا۔
مزید پڑھیں: مرکز جلد ہی نئی کوآپریٹیو پالیسی بنائے گی: امیت شاہ
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پاس ریزرو فنڈ 80 لاکھ ڈالر کی کمی سے اب 5.1 ارب ڈالر رہ گیا۔
یو این آئی