نئی دہلی، فضائیہ نے سخوئی لڑاکا طیارے سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے براہموس میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
فضائیہ کے مطابق خلیج بنگال میں جمعرات کو کیے گئے اس ٹیسٹ کے دوران اس مشن کے تمام مقاصد حاصل کر لیے گئے۔ اس کامیاب ٹیسٹ کے ساتھ آئی اے ایف نے سخوئی لڑاکا طیارے سے سطح، ہوا اور سمندر پر طویل فاصلے تک درست حملے کرنے کی صلاحیت حاصل کر لی ہے۔ سخوئی طیارے کی بڑھتی ہوئی میزائل صلاحیت اور جنگی صلاحیت کی وجہ سے فضائیہ کی فائر پاور میں کافی اضافہ ہوا ہے۔successfully test fires extended range version of BrahMos
یہ کامیابی فضائیہ، بحریہ، ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن اور پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگس کے درمیان ہم آہنگی کی وجہ سے حاصل ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں:برہموس میزائل کا کامیاب تجربہ
یواین آئی