ETV Bharat / bharat

آسام اسمبلی انتخابات: دوسرے مرحلے میں ووٹنگ کی تیاریاں مکمل - آسام اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ووٹنگ

آسام اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 13 ضلاع کی 39 اسمبلی سیٹوں کے 10 ہزار 592 پولنگ اسٹیشنوں پر جمعرات کی صبح سات بجے سے شام پانچ بجے تک ووٹنگ ہوگی۔

آسام اسمبلی انتخابات:دوسرے مرحلے میں ووٹنگ دینے کی تیاریاں مکمل

author img

By

Published : Mar 31, 2021, 10:06 AM IST

Updated : Mar 31, 2021, 11:09 AM IST

آسام اسمبلی انتخابات 2021 کے پہلے مرحلے میں 76.89 فیصد ووٹ ڈالے جانے کے بعد اب آسام کی عوام 1 اپریل کو دوسرے مرحلے میں ووٹ ڈالنے کے لیے تیار ہے۔

جس کے پیش نظر سیکورٹی انتظامات سخت کردئیے گئے ہیں اور اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 39 اسمبلی حلقوں پر کووڈ 19 کے رہنما خطوط کے مطابق ووٹ ڈالیں جائیں گے۔دوسرے مرحلے میں 73 لاکھ، 44 ہزار 631 افراد اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے، جس میں 37 لاکھ 34 ہزار 537 مرد ووٹر، 36 لاکھ 9 ہزار 959 خواتین ووٹر اور 135 تیسری صنف سے تعلق رکھنے والے ووٹر شامل ہیں۔

آسام اسمبلی انتخابات:دوسرے مرحلے میں ووٹنگ دینے کی تیاریاں مکمل

آسام اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 13 ضلاع کی 39 اسمبلی سیٹوں کے 10 ہزار 592 پولنگ اسٹیشنوں پر جمعرات کی صبح سات بجے سے شام پانچ بجے تک ووٹنگ ہوگی۔ آسام انتخابات کے دوسرے مرحلے میں حکمران جماعت بی جے پی اور کانگریس-اے آئی یو ڈی ایف اتحاد کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

39 حلقوں میں سے دو (5٪) انتخابی حلقوں کو ریڈ الرٹ انتخابی حلقہ قرار دیا گیا ہے، جس میں تین یا اس سے زیادہ امیدواروں کے خلاف فوجداری مقدمات درج ہیں۔

اسمبلی حلقہ 8 الگپور سے سب سے زیادہ 19 امیدوار انتخابات کے لیے کھڑے ہورہے ہیں، جبکہ 69 ادلگوری اسمبلی حلقہ سے صرف دو امیدوار انتخابات لڑ رہے ہیں۔

جمعرات کو ہونے والی ووٹنگ سے ریاست بھر کے 30 سیاسی جماعتوں کے 345 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ہوگا، جس میں 26 خواتین امیدوار بھی شامل ہیں۔

آسام اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 345 میں سے 37 امیدوار ایسے ہیں جن کے خلاف مجرمانہ مقدمات درج ہیں، اس کا مطلب یہ ہے کہ انتخابی میدان میں اترنے والے امیدواروں میں سے 11 فیصد امیدواروں کا مجرمانہ ریکارڈ ہے۔

بڑی سیاسی جماعتوں کی بات کریں تو بی جےپی کے 34 امیدواروں میں سے 11(32 فیصد)، کانگریس کے 28 امیدواروں میں سے 5(18فیصد)، اے آئی یو ڈی ایف کے 7 امیدواروں میں سے 5(71 فیصد)، آسام گنا پریشد کے 6 امیدواروں میں سے 2(33 فیصد)، آسام جاتیہ پریشدکے 19 امیدواروں میں سے تین(16 فیصد) اور اے آئی ایف بی، ایس یو سی آئی اور یونائیٹیڈ پیپلز پارٹی لبرل کے ایک ایک امیدوار کے خلاف مجرمانہ مقدمات درج ہیں،

ریاست میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے لئے سیکیورٹی اہلکاروں کی کل 310 کمپنیاں شامل ہیں جن میں مرکزی اور ریاستی مسلح پولیس فورس بھی شامل ہیں۔

آسام میں اسمبلی انتخابات 27 مارچ ، یکم اپریل اور 6 اپریل کو تین مراحل میں کرائے جائیں گے۔پہلے مرحلے میں 12 اضلاع کے 47 اسمبلی سیٹوں پر کل 81 لاکھ 9 ہزار 815 افراد اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

Last Updated : Mar 31, 2021, 11:09 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.