ریاست اترپردیش کے بارہ بنکی میں منعقد ایک ٹورنامنٹ میں بہرائیچ اور ڈائمنڈ کرکٹ کلب لکھنؤ کے درمیان ہوئے میچ میں گیند بازی کی۔ واضح ہو کہ 13 برس کی سمرن اعظم گڑھ کی رہنے والی ہیں۔ اس وقت وہ لکھنؤ میں مذکورہ کلب سے کرکٹ کھیل رہی ہیں۔
سمرن کے کرکٹ کی شروعات مہاراشٹر کے شولاپور کے اسکول سے ہوئی۔ اسکول میں اسے جبراً کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔ آہستہ آہستہ اس کے کھیل کو پہچان ملی اور وہ اس وقت ریاستی سطح کے کرکٹ ٹورنامنٹ کھیل رہی ہے۔ انڈیا کرکٹ ٹیم کی میڈیم پیسر جھولن گوسوامی اس کی آڈیئل ہیں اور وہ انڈیا کرکٹ ٹیم کی رکن بننے کا خواب دیکھ رہی ہیں۔ اس کے لئے وہ سخت محنت اور مشقت بھی کر رہی ہیں۔
سمرن کے خواب کو مکمل کرنے کے لیے ان کے کوچ یوسف شیخ بھی ان کی مدد کر رہے ہیں۔ یوسف شیخ سمرن کو مفت کوچنگ کے ساتھ ہر قسم کی مدد کر رہے ہیں۔ انہیں اعتماد ہے کہ سمرن کی گیندبازی میں کچھ خاص ہے اگر وہ پریکٹس اور محنت یوں ہی برقرار رکھے گی تو اسے انڈیا ٹیم سے کھیلنے سے کوئی روک نہیں سکتا ہے۔