حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے جوبلی ہلز علاقے میں رہنے والی ایک 16 سالہ نابالغ لڑکی کے حاملہ ہونے کا واقعہ پیش آیا۔ داراصل مذکورہ لڑکی علاقے میں گھریلو ملازمہ کے طور پر کام کرتی ہے۔ لڑکی کو نیپال سے تعلق رکھنے والے 53 سالہ بدھیمان کامے سے پیار ہوجاتا ہے۔ اس دوران وہ اکثر نابالغ کو اپنے گھر بلاتا تھا جو اس کا پڑوسی بھی تھا۔ A Girl Gave Birth To A Child
اس واقعہ کی اطلاع جب آشا کارکنان کو ہوئی تو انہوں نے متاثرہ کے اہل خانہ سے رابطہ کیا۔ متاثرہ کی والدہ نے بتایا کہ ان کی بیٹی سات ماہ کی حاملہ ہے اور اسے غذائیت چاہیے۔ متاثرہ کے گھر والوں نے اس معاملہ کی شکایت جوبلی ہلز پولیس اسٹیشن میں درج کرائی۔ پولیس کی جانب سے تفتیش کے دوران متاثرہ نے بتایا کہ کامے کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنے سے وہ حاملہ ہوگئی تھی۔
مزید پڑھیں:۔ اسپتال میں زیرعلاج نابالغ حاملہ کی موت
متاثرہ نے حکام کو بتایا کہ سائی کمار (25) جو اس کے گھر کے سامنے رہتا ہے، اسے روزانہ بائیک پر لے جاتا تھا اور کئی بار اس کے ساتھ جنسی زیادتی بھی کی۔ پولیس نے اس کی شکایت پر مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر کے ریمانڈ پر بھیج دیا۔ گزشتہ ہفتہ مذکورہ لڑکی نے نیلوفر اسپتال میں ایک بچے کو جنم دیا۔ پولیس ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ کرائے گی۔