چاند کی طرح چمکتا سنہریٰ تاج والا حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ کا سفید گنبد۔ اجمیر درگاہ آنے والے زائرین اس گنبد کے ساتھ اپنی تصاویر موبائل میں کھینچنا کبھی نہیں بھولتے۔ اس خوبصورت گنبد کے دیدار سے عقیدت مندوں کے دلوں کو سکون حاصل ہوتا ہے لیکن جب ان کی نظر گنبد پر آرہی درار کی طرف پڑتی ہے تو دل بھی مایوس ہو جاتا ہے۔ درگاہ کے خادموں کے مطابق تاریخی گنبد پر قدیمی روایت کے مطابق صندل کا کام کیا جاتا تھا لیکن درگاہ کمیٹی کے زیر نگرانی آئل پینٹ کا کام کرایا جانے لگا۔
یہ بھی پڑھیں:
اجمیر: گریش جویال نے مع اہل و عیال خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ پر حاضری دی
درگاہ کے خادموں کے مطابق گنبد کو نقصانات سے محفوظ رکھنے کے لئے درگاہ کمیٹی اور انجمن سید زادگان کو مل کر گنبد پر تاریخی روایت کے مطابق صندل کا کام جلد سے جلد کرانا چاہیے، جس سے عقیدت مندوں کے دلوں کو قرار آئے اور اور گنبد کا وقار قائم رکھا جا سکے۔