ETV Bharat / bharat

بھارتی کووڈ ٹیکہ کاری سرٹیفکیٹ کو 96 ممالک کی منظوری - بھارتی کووڈ ٹیکہ کاری سرٹیفکیٹ

دنیا کے 96 ممالک نے بھارتی کووڈ ٹیکہ کاری سرٹیفکیٹ کو منظوری دی ہے۔ ان ممالک میں امریکہ، کناڈا، بریٹین، روس اور افریقہ بطور خاص شامل ہیں۔

بھارتی کووڈ ٹیکہ کاری سرٹیفکیٹ کو 96 ممالک کی منظوری

author img

By

Published : Nov 9, 2021, 8:59 PM IST

مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود منسکھ مانڈویا نے منگل کو کہا کہ بھارتی کووڈ ٹیکوں کی منظوری پوری دنیا میں بڑھ رہی ہے اور 96 ممالک نے اسے منظور کرنے کی رضامندی دے دی ہے۔ ان ممالک میں امریکہ، کناڈا، بریٹین، روس اور افریقہ بطور خاص شامل ہیں۔

مانڈویا نے کہا کہ دنیا کے 96 ممالک نے بھارتی کووڈ ٹیکہ کاری سرٹیفکیٹ کو باہمی تعاون کی بنیاد پر منظوری دی ہے۔ یہ ہندستانی ٹیکوں اور ٹیکہ کاری عمل کی عالم گیر مقبولیت کو عیاں کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے تعلیم، کاروبار اور سیاحت کے لیے سفر آسان ہوسکے گا۔

غور طلب ہے کہ بھارت میں باقاعدہ دونوں کووڈ ٹیکوں یعنی کووی شیلڈ اور کوویکسین کو عالمی ادارہ صحت نے منظوری دیتے ہوئے انہیں ہنگامی استعمال کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ جو لوگ بیرون ملک سفر کرنا چاہتے ہیں، ان کے لیے بین الاقوامی سفر ٹیکہ کاری سرٹیفکیٹ کو وِن پورٹل سے ڈاون لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

بھارتی کوویڈ ٹیکہ کاری سرٹیفکیٹ کو تسلیم کرنے والے ممالک میں کینڈا، امریکہ، بنگلہ دیش، مالی، گھانا، سیرالیون، انگولا، نائیجیریا، بنین، چاڈ، ہنگری، سربیا، پولینڈ، سلوواک جمہوریہ، سلووینیا، کروایشیا، بلغاریہ، ترکی، یونان، فن لینڈ، ایسٹونیا، رومانیا، مولدووا، البانیا، چیک جمہوریہ، سوئٹزر لینڈ، لک ٹینسٹین، سویڈن، آسٹریا، موٹینگرو، آئیس لینڈ، اسواطینی، روانڈا، زمبابوے، یوگانڈا، ملاوی، بوتسوانا، نامیبیا، کیگیز جمہوریہ، بیلا روس، آرمینیا، یوکرین، آزربائجان، قزاقستان، روس، جارجیا، یونائٹیڈ کنگڈم، فرانس، جرمنی، بیلیجم، آئر لینڈ، نیدر لینڈ، اسپین، انڈورا، کویت، عمان، متحدہ عرب امارات، بحرین، قطر، مالدیپ، کوموروس، شری لنکا، ماریشش، پیرو، جمیکا، بہاماس، برازیل، گیانا، اینٹی گوا اور بار بورا، میکسیکو، پناما، کوسٹاریکا، نکاراگوا، ارجنٹینا، اوروگوے، پراگوے، کولمبیا، تری نداد اور ٹوبیگو، ڈومینیکا، گوانٹے مالا، ال سلواڈور، ہونڈا راس، ڈومینکان جمہوریہ، ہیتی، نیپال، ایران، لبنان، فلسطین، شام، جنوبی سوڈان، تیونسیا، سوڈان، مصر، آسٹریلیا، منگولیا اور فلیپنس شامل ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.