ETV Bharat / bharat

Loudspeakers Row: مساجد اور منادر میں لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کی اجازت کے لیے 959 درخواستیں موصول

بنگلورو میں پولیس کو مساجد اور مندروں میں لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کی اجازت کے لیے 959 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ پولیس نے اس مسئلہ کو نوٹس میں لیتے ہوئے جلد حل کرنے کی یقین دہائی کرائی ہے۔ Loudspeakers Controversy In Bengaluru

مساجد اور مندروں میں لاؤڈ سپیکر کے استعمال کی اجازت کے لیے 959 درخواستیں موصول

author img

By

Published : Jun 8, 2022, 10:44 AM IST

بنگلورو: ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں لوگوں نے حکومت سے مساجد اور منادر میں لاوڈ اسپیکر کے استعمال کی اجازت طلب کی ہے، اس سلسلے میں تقریباً 959 درخواستیں پولیس کو موصول ہوئی ہیں جس میں مساجد اور مندروں میں لاؤڈ اسپیکر استعمال کرنے کی اجازت مانگی گئی ہے۔ ان میں سے 121 درخواست گزاروں نے قانون کے تحت اجازت حاصل کی۔ سٹی پولیس کمشنر پرتاپ ریڈی نے کہا کہ بقیہ درخواستوں کا جائزہ لے کر اس مسئلہ کو حل کیا جائے گا۔ Permission For the use of Loudspeakers in Mosques

دریں اثناء عید گاہ گراؤنڈ میں جلسے کی درخواست کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ابھی تک کسی نے اجازت کے لیے درخواست نہیں دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ قانون کے مطابق ایسا کرنے کے لیے جو کچھ بھی کریں گے وہ کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مساجد میں لاؤڈ اسپیکر Loudspeakers in mosques کے استعمال کے خلاف ہائی کورٹ میں ایک عرضی داخل کی گئی تھی جس میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ مساجد میں روزانہ مائیک اور لاوڈ اسپیکر کا استعمال کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے صوتی آلودگی میں اضافہ ہوتا ہے اور لوگوں کو پریشانی ہوتی ہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے مخصوص ایام کے علاوہ عام دنوں میں لاوڈ اسپیکر استعمال نہ کرنے کا حکم دیا، جس کے بعد پولیس کی جانب سے مستعدی دکھاتے ہوئے مساجد سے لاوڈ اسپیکر ہٹائے گئے۔ Loudspeaker Removed from Mosque

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.