لکھنؤ: ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں کینٹ علاقے کے دلکشا کے قریب زیر تعمیر مکان کی دیوار گرنے سے ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ اس حادثہ میں نو افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے جبکہ کئی دیگر زخمی ہوگئے ہیں، جنہیں علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع پر پہنچی پولیس نے مقامی لوگوں کی مدد سے راحت اور بچاؤ کا کام شروع کیا۔ راحت اور بچاؤ میں تیزی لانے کے لیے دلکوشا میں این ڈی آر ایف کو بلایا گیا ہے۔Under construction wall collapse
حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلی یوگی ادتیہ ناتھ نے مہلوکین کے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور مرنے والوں کے اہل خانہ کو 4 لاکھ روپے کی امدادی رقم دینے کی بھی ہدایت دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی وزیراعلی یوگی نے زخمیوں کے مفت علاج کی ہدایت بھی دی ہے۔ وہیں ضلع اناؤ میں بھی ایک مکان کی چھت گرنے سے دو نابالغوں سمیت تین افراد کی موت ہو گئی۔ اس حادثے میں ایک اور شخص زخمی ہوا۔ زخمی کی شناخت تین بچوں کی ماں کے طور پر ہوئی ہے۔ جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 20 سال، 4 سال اور 6 سال ہے۔