ETV Bharat / bharat

India Corona Update بھارت میں کورونا کے ایک ہزار سے کم نئے کیسز - بھارت میں کورونا سے اموات کے نئے کیسز

بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے چار مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,31,778 ہو گئی ہے۔ new corona death cases in India

بھارت میں کورونا کے ایک ہزار سے کم نئے کیسز

author img

By

Published : May 15, 2023, 11:43 AM IST

نئی دہلی: ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے ایک ہزار سے بھی کم معاملے سامنے آئے ہیں اور اسی دوران چار مریضوں کی موت ہو گئی ہے۔ اس دوران ملک میں کورونا ویکسینیشن کا عمل بھی جاری ہے اور اس سلسلے میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 367 افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے اور اب تک ملک میں 2,20,66,92,059 افراد کو ویکسینیشن کی جا چکی ہے۔ پیر کو وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فعال کیسز کی تعداد 1,022 کم ہو کر 14,493 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,31,778 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں کورونا انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1,815 بڑھ کر 4,44,35,204 تک پہنچ گئی ہے۔

ملک میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کرناٹک میں ایکٹو کیسز کی تعداد میں 20 کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ گوا میں سات، اتراکھنڈ میں تین، آسام اور میزورم میں ایک ایک کیس کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ کیرالہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ 292 کورونا کیسز کی کمی درج کی گئی ہے۔ اسی عرصے میں اوڈیشہ میں 211، مہاراشٹر میں 103 سمیت دیگر ریاستوں آندھرا پردیش، اروناچل پردیش، بہار، چنڈی گڑھ، چھتیس گڑھ، دہلی، گجرات، ہریانہ، ہماچل پردیش، جموں و کشمیر، جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش، میگھالیہ، ناگالینڈ، پڈوچیری، پنجاب راجستھان، سکم، تمل ناڈو، تلنگانہ، اتر پردیش اور مغربی بنگال میں کورونا کیسز میں کمی آئی ہے۔ جبکہ میزورم، پنجاب، اتر پردیش اور مغربی بنگال میں بالترتیب ایک ایک شخص کی اس بیماری سے موت ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Corona Cases Increase بڑھتے کورونا کیسیز سے انتظامیہ الرٹ، بیرون ملک سے آنے والوں کا کووڈ ٹیسٹ لازمی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.