ETV Bharat / bharat

کولمبیا میں آٹھ کروڑ ڈالر کی کوکین برآمد

وزیر دفاع نے کہا کہ کوکین ضبط کرنے سے منشیات فروشوں اور دائیں بازو کے مسلح گروہ ’کلین ڈیل گولفو‘ کوآٹھ کروڑ ڈالرکا نقصان ہوا ہے۔

cocaine
cocaine
author img

By

Published : Sep 13, 2021, 10:40 AM IST

جنوبی امریکی ملک کولمبیا میں افسروں نے تقریباً ڈھائی ٹن کوکین برآمد کی ہے، جو منشیات کی اس سال کے آغاز سے اب تک ضبط کی گئی سب سے بڑی کھیپ ہے۔ وزیردفاع ڈیگو مولانو اپونٹے نے یہ اطلاع دی۔

اپونٹے نے اتوار کے روز ٹویٹر پر کوکین کی برآمدگی سے متعلق مہم کی کچھ ویڈیو فوٹیج جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ہم نے ’ گوفاسٹ‘ کشتی پر 2.4 ٹن سے زیادہ کوکین برآمد کی، جو سال کی سب سے بڑی کوکین ضبطی ہے‘‘۔ ویڈیو کے مطابق مہم کے دوران پانچ افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔

مزید پڑھیں:۔ منشیات کے ساتھ سرپنچ گرفتار

وزیر دفاع نے کہا کہ کوکین ضبط کرنے سے منشیات فروشوں اور دائیں بازو کے مسلح گروہ ’کلین ڈیل گولفو‘ کو آٹھ کروڑ ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.