ETV Bharat / bharat

دہلی کے بترا ہسپتال میں آکسیجن کی کمی سے 12 افراد کی موت - corona virus patients

آکسیجن ملنے میں تاخیر ہونے کی وجہ سے جنوبی دہلی کے بترا ہسپتال میں 12 مریضوں کی موت ہو گئی ہے۔ پہلے 8 مریضوں کی موت کی خبر آئی تھی۔

دہلی کے بترا ہسپتال میں آکسیجن کی کمی سے 8 افراد کی موت

author img

By

Published : May 1, 2021, 3:16 PM IST

Updated : May 1, 2021, 6:00 PM IST

آکسیجن ملنے میں تاخیر ہونے کی وجہ سے جنوبی دہلی کے بترا ہسپتال میں 12 مریضوں کی موت ہو گئی ہے۔ پہلے 8 مریضوں کی موت کی خبر آئی تھی۔

ان میں سے 6 مریض آئی سی میں داخل تھے۔ باقی کے دو مریض دیگر وارڈ میں داخل تھے۔ اس میں بترا ہسپتال کے ایک ڈاکٹر کی بھی آکسیجن کی کمی کی وجہ سے موت ہوگئی ہے۔ کچھ دیر بعد آکسیجن کی کمی سے چار اور مریضوں کی موت ہو گئی۔

قبل ازیں دہلی کے بترا ہسپتال نے دہلی ہائیکورٹ کو بتایا کہ ہسپتال میں ایک گھنٹے تک آکسیجن کی کمی کے سبب 8 کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی موت ہوگئی جن میں ایک ڈاکٹر بھی شامل ہے۔

ہسپتال نے عدالت کو بتایا کہ ہمیں آکسیجن وقت پر نہیں ملی اور دوپہر 12 بجے ہمارے پاس آکیسجن ختم ہوگئی اور دوپہر 1:35 کو آکسیجن فراہم کی جاسکی جس کے سب ہمارے ایک ڈاکٹر سمیت 8 افراد کی موت ہوگئی۔

بترا ہسپتال کے میڈیکل ڈائرکٹر ڈاکٹر ایس سی ایل گپتا نے کہا کہ ہم نے ایک گھنٹہ بغیر آکسیجن کے اپنے کام انجام دیے اور اس دوران ہمارے پاس آکیسجن کی سپلائی بالکل نہیں تھی۔

اس سے قبل ایک التجائیہ پیغام میں بترا ہسپتال نے کہا تھا کہ ہمارے پاس دس منٹ میں آکسیجن ختم ہوجائے گی اور اس وقت ہمارے پاس 326 مریض ہیں جنہیں آکسیجن کی ضرورت ہے۔

بعد ازاں دہلی کے وزیر راگھو چڈھا نے کہا تھا کہ 'ہمارے کرایوجینک آکسیجن ٹینکر لیکوڈ آکسیجن لے کر بترا ہسپتال میں پانچ منٹ میں پہنچ رہے ہیں۔ بترا ہسپتال کو آکسیجن فراہم کرنے والے نے انہیں وقت پر آکسیجن فراہم نہیں کی جس کے بعد ہم نے آکسیجن فراہم کی۔'

دہلی ہائیکورٹ نے تمام ہسپتالوں کے میڈیکل ڈائریکٹرس ، سپرنٹنڈنٹس ، مالکوں اور نرسنگ ہومس کو ہدایت دی ہے کہ وہ یکم اپریل سے داخل کیے گئے کورونا مریضوں کی تفصیلات عدالت میں جمع کروائیں۔

دہلی حکومت نے عدالت کو بتایا کہ یکم مئی تک دہلی میں کل 20 ہزار 938 کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے بیڈس ہیں جن میں عام بیڈس، آکسیجن بیڈس، آئی ایس یو بیڈس اور وینٹی لیٹرس بیڈس بھی شامل ہیں۔

Last Updated : May 1, 2021, 6:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.