ETV Bharat / bharat

Delhi Serial Bomb Blast: احمد آباد کی عدالت سے سزا یافتہ آٹھ قصوروار کا دہلی سلسلہ وار دھماکوں سے بھی تعلق

احمد آباد کی عدالت نے جن لوگوں کو دھماکہ کیس میں موت کی سزا سنائی ہے، ان میں سے چار پر دہلی کے بٹلہ ہاؤس انکاؤنٹر میں بھی ملوث ہونے کا الزام ہے۔ ساتھ ہی، ان میں سے 8 کو دہلی سلسلہ وار دھماکوں کے لیے بھی قصوروار قرار دیا گیا۔

Delhi Serial Bomb Blast
احمد آباد کی عدالت سے سزا یافتہ آٹھ قصوروار دہلی سلسلہ وار دھماکوں میں بھی ملوث
author img

By

Published : Feb 19, 2022, 12:27 PM IST

بٹلہ ہاؤس انکاؤنٹر کیس میں محمد سیف، ذیشان احمد، ضیاء الرحمان اور محمد شکیل کو دہلی پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ اس کے علاوہ قیام الدین، محمد اکبر، محمد مبین اور محمد عارف کو سلسلہ وار دھماکے کی سازش کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

بٹلہ ہاؤس انکاؤنٹر کیس میں داخل کی گئی چارج شیٹ میں بتایا گیا ہے کہ احمد آباد سے 12 دہشت گرد دہلی سلسلہ وار بم دھماکوں کو انجام دینے کے لیے دہلی آئے تھے۔ عاطف امین اور محمد ساجد سلسلہ وار دھماکوں کے بعد بٹلہ ہاؤس میں انکاؤنٹر میں مارے گئے تھے۔

وہیں سلمان، اریز خان عارف اور سیف الرحمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ان کے خلاف عدالت میں مقدمہ چل رہا ہے۔ وہیں مرزا شاداب بیگ اور محمد خالد مطلوب ہیں۔ ان میں سے بیگ کے پاکستان میں ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

IED Recovered from House in Delhi: دہلی کے دلشاد گارڈن میں آئی ای ڈی کو ناکارہ بنایا گیا

احمد آباد کیس کی چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ 22 جولائی 2008 کو امین، ساجد اور سیف احمد آباد گئے تھے۔

انہوں نے وہاں پر 26 جولائی کو مختلف جگہوں پر بم نصب کیے اور شام کو ٹرین سے واپس آئے۔ اس کے بعد انہوں نے ستمبر کے مہینے میں دہلی میں سلسلہ وار دھماکے کو انجام دیا۔ اسپیشل سیل کو اس معاملے میں اہم سراغ ملے تھے۔ اس کے بعد 19 ستمبر کو بٹلہ ہاؤس میں تصادم کے دوران دو ملزمین مارے گئے۔ اس انکاؤنٹر کے دوران اسپیشل سیل کے انسپکٹر موہن چند شرما بھی ہلاک ہوگئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.