ETV Bharat / bharat

ای پی ایف او میں اپریل میں شامل ہوئے 6 لاکھ 89 ہزار ملازمین

ای ایس آئی سی میں اپریل 2021 تک مجموعی طور پر 10 لاکھ 41 ہزار 87 نئے شیئر ہولڈر شامل کیے گئے ہیں۔ ان میں سے آٹھ لاکھ 35 ہزار 105 نئے شیئر ہولڈر مرد اور دو لاکھ پانچ ہزار 956 خواتین ہیں۔

EPFO
EPFO
author img

By

Published : Jun 25, 2021, 8:05 PM IST

Updated : Jun 25, 2021, 9:02 PM IST

اپریل 2021 کے دوران ایمپلائز پرویڈیٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) میں چھ لاکھ 89 ہزار سے زیادہ اور ریاستی انشورنس کارپوریشن (ای ایس آئی سی) میں 10 لاکھ 41 ہزار نئے ملازمین شامل ہوئے ہیں۔

شماریات اور پروگرام پر عمل درآمد کی وزارت نے جمعہ کے روز یہاں جاری روزگار کے اعداد وشمار میں بتایا 'اپریل 2021 میں ای پی ایف او سے مجموعی طور پر چھ لاکھ 89 ہزار 403 نئے صارفین جوڑے گئے ہیں۔ ان میں چار لاکھ 99 ہزار 483 مرد اور ایک لاکھ 89 ہزار 906 خواتین ملازمین ہیں۔ اس کے علاوہ پانچ دیگر زمرے کے ملازمین بھی ای پی ایف او میں شامل ہوئے ہیں'۔

اعداد و شمار کے مطابق ستمبر 2017 سے اپریل 2021 تک کل چار کروڑ 26 لاکھ 80 ہزار 737 نئے شیئر ہولڈر ای پی ایف او میں شامل ہوئے ہیں۔

ای ایس آئی سی میں اپریل 2021 تک مجموعی طور پر 10 لاکھ 41 ہزار 087 نئے شیئر ہولڈر شامل کیے گئے ہیں۔ ان میں سے آٹھ لاکھ 35 ہزار 105 نئے شیئر ہولڈر مرد اور دو لاکھ پانچ ہزار 956 خواتین ہیں۔ اس زمرے میں 26 افراد شامل ہیں۔ ستمبر 2017 سے اپریل 2021 تک پانچ کروڑ نو لاکھ 93 ہزار 551 ملازمین ای ایس آئی سی میں شامل کیے گئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیے:
کانگریس نے کورونا کی تیسری لہر اور مبینہ چندہ گھپلہ پر حکومت سے سوالات پوچھے

نیشنل پنشن اسکیم میں اپریل 2021 میں مرکزی حکومت کی جانب سے 9283 ملازمین شامل ہوئے ہیں۔ ان میں سے 7750 مرد اور 1533 خواتین ہیں۔ ریاستی حکومت کی جانب سے قومی پنشن سکیم میں 33 ہزار 458 نئے ملازمین کو شامل کیا گیا ہے۔ ان میں 21 ہزار 313 مرد اور 12 ہزار 145 خواتین ملازمین شامل ہیں۔ غیر سرکاری شعبے کی جانب سے نیشنل پنشن اسکیم میں 13 ہزار 103 ملازمین کو شامل کیا گیا ہے۔ ان میں 10 ہزار 59 مرد اور 3094 خواتین ہیں۔

Last Updated : Jun 25, 2021, 9:02 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.