ETV Bharat / bharat

چار برس کے دوران سڑک حادثات میں چھ لاکھ افراد ہلاک

راجیہ سبھا میں ایک سوال کے جواب میں مرکزی حکومت نے کہا کہ گذشتہ چار برسوں میں چھ لاکھ سے زیادہ افراد سڑک حادثات میں ہلاک ہوچکے ہیں۔

6 lakh people died in road accidents in 4 year

author img

By

Published : Mar 15, 2021, 11:01 PM IST

راجیہ سبھا کے ممبر پارلیمنٹ ہرناتھ سنگھ یادو ، وجئے پال سنگھ تومر اور ڈی پی واٹس کے سوال کے جواب میں، یہ معلومات پیر کے روز مرکزی وزارت روڈ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویز نے دی۔

در اصل راجیہ سبھا کے ممبران پارلیمنٹ نے ملک میں سڑک حادثات کی تفصیلات اور حادثے کا شکار افراد کے لیے کیش لیس طبی اسکیم کے بارے میں سوالات پوچھے تھے۔ جس پر تحریری جواب دیتے ہوئے مرکزی روڈ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویز کے وزیر نتن گڈکری نے محکمہ پولیس سے حاصل کردہ ڈیٹا فراہم کیا۔ انہوں نے سنہ 2016 سے 2019 کے دوران قومی شاہراہوں پر سڑک حادثات میں ہلاک ہونے والے افراد کی تفصیلات بتائیں۔ سنہ 2016 اور 2019 کے درمیان اموات کی کل تعداد 601،228 تھی۔ اعداد و شمار کے مطابق سنہ 2016 میں 1،50،785 ، 2017 میں 1،47،913 ، 2018 میں 1،51،417 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جبکہ 2019 میں 1،51،113 افراد سڑک حادثات میں ہلاک ہوئے۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ تیز رفتار گاڑی چلانے، شراب نوشی، غلط سمت سے گاڑی چلانے، موبائل فون کا استعمال، خراب موسم، سڑک کے حالات وغیرہ کی وجہ سے سڑک کے حادثات پیش آتے ہیں۔ سڑک حادثات کی روک تھام کے لیے متعدد حکمت عملی پر اقدامات جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ موٹر وہیکلز (ترمیمی) ایکٹ 2019 نے گولڈن آور کے دوران حادثے کے شکار افراد کے لیے کیش لیس طبی خدمات فراہم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا نے قومی شاہراہوں کی تکمیل راہداریوں کے ٹول پلازوں پر 550 ایمبولینس بھی متعین کردی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.