جاپان کے شمالی جزیرے ہوکائیڈو کے مشرقی حصے میں 6.1 کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ جزیرہ نما نیمورو سے 61 کلومیٹر (38 میل) کی گہرائی میں آیا۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق، ہفتے کے روز جاپان کے شمالی جزیرے ہوکائیڈو کے مشرقی حصے میں 6.1 کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ نیشنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ فار ارتھ سائنس اینڈ ڈیزاسٹر ریزیلینس (NIED) کے مطابق، زلزلہ جزیرہ نما نیمورو سے 61 کلومیٹر (38 میل) کی گہرائی میں آیا۔ وہیں دوسری طرف حکام کی جانب سے سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی ہے۔ بتا دیں کہ جاپان کے اہم شمالی جزیروں میں سے ایک ہوکائیڈو چند روز قبل ایک اور زلزلے سے لرز اٹھا تھا۔ جاپان کے ہوکائیڈو میں پیر کو 5.1 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔
وہیں دوسری طرف ترکیہ کے صوبہ ہاتے میں جمعرات کی رات ہلکے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ ملک کی ڈیزاسٹر ایجنسی نے یہ اطلاع دی تھی۔ ڈیزاسٹر ایجنسی نے بتایا تھا کہ مقامی وقت کے مطابق شام 6.53 بجے آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر پانچ ریکارڈ کی گئی۔ ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق زلزلے کا مرکز ڈیفنے ضلع میں 9.76 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ حالانکہ زلزلے سے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Turkiye Earthquake ترکیہ کے صوبہ ہاتے میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے
واضح رہے کہ جنوبی ترکیہ کے 10 صوبوں میں آنے والے حالیہ زلزلے میں 43 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہو گئے۔ واضح رہے کہ شام اور ترکیہ میں رواں ماہ کے آغاز میں آنے والے زلزلے میں اب تک 47 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔