حکام نے بتایا کہ کوٹ بلوال جیل جموں میں اس وقت 8 سو 84 افراد قید میں ہیں، سرینگر کی سنٹرل جیل میں 6 سو 12،ڈسٹرکٹ جیل جموں میں 6 سو 66، جبکہ کھٹوعہ کی ڈسٹرکٹ جیل 3 سو 45 قید زیر حراست ہیں۔
اسی طرح ادھپور کی جیل میں 4 سو74، بھدرواہ میں ایک سو 71 قیدی، ڈسٹرکٹ جیل راجوری میں 2 سو 51، بارہمولہ کی ڈسٹرکٹ جیل میں 3 سو، کپوارہ میں 2 سو 61، اننت ناگ جیل میں 2 سو 85،پلوامہ ڈسٹرکٹ جیل میں ایک سو 71، کشتواڑ میں 80، جبکہ سب جیل ریاسی میں 50، قیدی حراست میں ہیں۔ تاہم ان قیدیوں میں کوئی بھی کورونا وائرس کے موذی مرض میں مبتلا نہیں ہے۔
ڈائریکٹر جنرل جیل خانہ وی کے سنگھ نے کہا ہے کہ ان تمام جیلوں خانوں میں آنے والے نئے قیدیوں کو کورونا منفی سند کے ساتھ ہی جیل میں رکھا جارہا ہے جبکہ کورونا مثبت قیدیوں کو اہلکار کے ساتھ جی ایم سی منتقل کیا جارہا ہے جب تک ان کی رپوٹ منفی نہیں آتی تب تک انہیں علاحدہ رکھا جاتا ہے۔
ڈی جی جیل خانہ کا مزید کہنا تھا کہ قیدیوں کے مدافعتی نظام کو بہتر رکھا جارہا ہے۔ قیدیوں کو رشتہ داروں کے ساتھ ملاقات، کھیل کود کے علاوہ اچھی نیند وغیرہ کی بھی اجازت دی جاتی ہے، وہیں قیدی ماسک پہنتے ہیں اور سینی ٹائزرکا استعمال بھی کرتے رہتے ہیں۔