راجستھان میں ادے پور کی سی جی ایم کورٹ کے فیصلے پر دائر مانیٹرنگ عرضی پر سیشن کورٹ نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری کے استقبال میں پیش کیے گئے 56 کلو 857 گرام سونے کو مرکزی جی ایس ٹی ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے۔
سادگی کی مثال پیش کرنے والے سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری کے بارے میں بہت کم لوگ یہ جانتے ہیں کہ چتورگڑھ کے ایک پروگرام میں ان کو 56 کلو 857 گرام سونا سے وزن کرنے کے لیے مکمل تیاری کی جا چکی تھی، جس کے لیے مقامی بھاما شاہ گنپت لال انجنا نے انتظامیہ کو سونا بطور چندہ دیا تھا۔
سنہ 1965 میں سونے سے وزن کرنے کا یہ پروگرام اس لیے منعقد نہیں ہوسکا کیونکہ شاستری جی اس پروگرام میں شریک نہیں ہوسکے تھے۔ لیکن انتظامیہ نے 56 کلو 857 گرام سونا اپنے قبضے میں ہی رکھا ہوا ہے۔ گنپت لال انجنا نے سونا واپس لینے کے لیے قانونی لڑائی لڑی لیکن وہ دوبارہ سونا حاصل نہیں کرسکے۔
ایک اندازے کے مطابق اس سونے کی قیمت اس وقت تقریباً 27 کروڑ ہے۔
سنہ 2009 میں یہ مطالبہ کیا گیا کہ سونے کو محکمہ ایکسائز کے حوالے کیا جائے۔ ادے پور کی سی جی ایم کورٹ کی جانب سے سونے کو سی جی ایس ٹی کے حوالے کرنے کے احکامات دیے تھے اور اس پر دائر مانیٹرنگ پٹیشن نے سی جی ایم کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا۔