ETV Bharat / bharat

Clash Between Two Groups فریقین کے درمیان لڑائی میں نومولود بچی کی موت

نالندہ میں فریقین کے درمیان لڑائی میں ایک پانچ ماہ کی بچی شدید طور پر زخمی ہوگئی جس کا علاج کے دوران انتقال ہوگیا، جب کہ اس لڑائی میں پانچ دیگر کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ Clash Between Two Groups

فریقین کے درمیان لڑائی میں نومولود بچی کی موت

author img

By

Published : Jan 2, 2023, 9:07 AM IST

فریقین کے درمیان لڑائی میں نومولود بچی کی موت

نالندہ: ریاست بہار کے ضلع نالندہ میں ایک انتہائی دردناک واقعہ پیش آیا، جہاں فریقین کے درمیان لڑائی میں بدمعاشوں نے ایک پانچ ماہ کی بچی کو لاٹھیوں سے پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا جب کہ اس لڑائی میں خاندان کے پانچ دیگر افراد زخمی ہو گئے۔ جن کا علاج پاواپوری ویمس میں جاری ہے۔ متوفی کا نام سائنا کماری ہے جو بلی رام پاسوان کی بیٹی ہے۔ واقعہ وینا تھانہ علاقہ کے چندورا گاؤں کا ہے۔ واردات کے بعد ملزمان گاؤں سے فرار ہو گئے۔ نومولود کی موت کے بعد گاؤں میں کشیدگی پھیل گئی۔ گاؤں میں پولیس کو تعینات کردیا گیا ہے۔ واقعہ کے تعلق سے اہل خانہ نے بتایا کہ چند روز قبل گاؤں میں فریقین کے درمیان لڑائی ہوئی تھی، جس میں بچی کے والد نے مداخلت کی۔ اسی دشمنی میں اسلحہ سے لیس شرپسندوں نے گھر میں داخل ہوکر اہل خانہ کو لاٹھیوں سے مارا پیٹا۔ لڑائی میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ موت کے بعد گاؤں میں فریقین کے درمیان کشیدگی کا ماحول ہے۔ جس کے بعد پولس پورے معاملے کی جانچ میں لگ گئی اور پولیس اہلکار گاؤں میں ڈیرہ ڈالے ہوئے ہیں۔ Five month old baby was beaten to death in Nalanda

مزید پڑھیں:۔ معمولی تنازعہ میں باپ بیٹی کا قتل

واقعہ کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ اتوار کو ہونے والی لڑائی میں خاندان کے پانچ دیگر افراد زخمی ہوئے تھے، جن کا علاج پاواپوری ویمس میں جاری ہے۔ اسی دوران پانچ ماہ کی نوزائیدہ بچی کی علاج کے دوران موت ہو گئی۔ متوفی کا نام سائنا کماری ہے جو بلی رام پاسوان کی بیٹی ہے۔ دیگر زخمی بلی رام پاسوان، سرویلا دیوی، سونی کماری، رماکانت پاسوان صدر اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ نومولود کی موت کے بعد پورے گاؤں میں کہرام مچ گیا۔ واردات کے بعد ملزمان گاؤں سے فرار ہو گئے۔ وینا پولیس اسٹیشن کے صدر مکیش کمار سریواستو نے بتایا کہ بچی کی علاج کے دوران موت ہو گئی، پولیس نے پورے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ پرانے تنازع کو لیکر مار پیٹ کا واقعہ بتایا جا رہا ہے۔ پولیس نے پورے معاملے کی چھان بین شروع کر دی ہے، جلد ہی قصورواروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.