دریں اثناء مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 249 افراد کی موت ہوئی۔ وہیں پنجاب میں 58 افراد نے دم توڑ دیا۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 81,466 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 23 لاکھ تین ہزار 131 ہوگئی ہے۔
وہیں اس دوران 50,356 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ مجموعی طور پر اب تک 1,15,25,039 مریض کورونا سے نجات پا چکے ہیں۔ فعال کیسز 6,14,696 ہوگئے ہیں۔
مزید پڑھیں:
فی الحال مہاراشٹر میں لاک ڈاؤن نہیں، پابندیاں سخت
اسی عرصے میں مزید 469 مریضوں کی موت کے ساتھ ہلاکتوں کی تعداد 1,63,396 ہوگئی ہے۔ ملک میں شفایاب ہونے کی شرح جزوی طور پر کم ہوکر 93.68 فیصد اور فعال کیسز کی شرح بڑھ کر 5.00 فیصد ہوگئی ہے جبکہ شرح اموات کم ہوکر 1.33 فیصد رہ گئی ہے۔
یو این آئی