ETV Bharat / bharat

Third Explosion Near Golden Temple گولڈن ٹیمپل کے پاس ایک بار پھر دھماکہ، پانچ افراد گرفتار - پانچ افراد گرفتار

پنجاب کے امرتسر میں گولڈن ٹیمپل کے قریب ایک بار پھر دھماکہ ہوا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ہفتے اور پیر کو بھی دھماکہ ہوا تھا۔ پنجاب پولیس نے بتایا کہ دھماکہ معاملے کو حل کرلیا گیا ہے اور اس معاملے میں پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 11, 2023, 7:18 AM IST

Updated : May 11, 2023, 11:27 AM IST

امرتسر: پنجاب کے امرتسر میں واقع گولڈن ٹیمپل کے قریب رات سوا بارہ تا ساڑھے بارہ کے درمیان ایک زور دار دھماکے کی آواز سنائی دی جس کے بعد ہوٹلوں میں مقیم عقیدت مند بھی خوف کی وجہ سے باہر نکل آئے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ اس ہفتے میں یہ تیسرا دھماکہ ہے جس کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ شرومنی کمیٹی کے اراکین موقع پر پہنچے۔ جس جگہ دھماکہ ہوا ہے وہاں سے ایک خط بھی ملا ہے جسے پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ پولیس کمشنر نونہال سنگھ بھی موقعے پر پہنچے۔ وہیں پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ جمعرات کو گولڈن ٹیمپل کے پاس شری گرو رام داس نواس کے قریب زور دار آواز سنی گئی۔ یہ ایک دھماکہ ہوسکتا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ اس معاملے میں مشتبہ افراد کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔ پولیس نے مزید کہا کہ آواز سوا بارہ تا ساڑھے بارہ کے درمیان سنی گئی۔

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کمشنر آف پولیس نونہال سنگھ نے کہا کہ رات تقریباً سوا بارہ تا ساڑھے بارہ کے درمیان ایک دھماکے کی آواز سنی گئی۔ امکان ہے کہ یہ دوسرا دھماکہ ہو سکتا ہے۔ اس کی تصدیق کی جا رہی ہے ہمیں عمارت کے پیچھے کچھ ٹکڑے ملے ہیں۔ پنجاب پولیس نے کہا کہ دھماکہ معاملے کو حل کرلیا گیا ہے اور پانچ افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے پولیس اس معاملے میں جلد ہی پریس کانفرنس کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بھگونت مان کی ہدایت کے مطابق پنجاب میں امن اور ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

  • Amritsar low intensity explosion cases solved

    5 persons arrested

    Press Conference will be held in #Amritsar @PunjabPoliceInd committed to maintaining peace and harmony in Punjab as per directions of CM @BhagwantMann

    — DGP Punjab Police (@DGPPunjabPolice) May 11, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

یاد رہے کہ شری گرو رام داس نواس سب سے قدیم 'سرائے' (لاج) ہے۔ پولیس اہلکار اور فرانزک ٹیم کے ارکان جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں مزید تحقیقات جاری ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل امرتسر میں سنیچر کو تقریباً 12 بجے سارہ گڑھی پارکنگ کے قریب ایک دھماکہ ہوا تھا، جس کی وجہ سے ایک ریسٹورنٹ کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے تھے اور کچھ لوگ زخمی بھی ہوئے تھے۔ وہیں پیر کے روز گولڈن ٹیمپل کے ہیریٹیج اسٹریٹ پر صبح تقریباً 6 بجے ایک اور دھماکہ ہوا تھا اور آج یہ تیسرا دھماکہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Blast Near Golden Temple گولڈن ٹیمپل کے قریب دھماکہ، کئی افراد زخمی

Another Explosion Near the Golden Temple گولڈن ٹیمپل کے قریب ایک اور دھماکہ، کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں

Last Updated : May 11, 2023, 11:27 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.