ETV Bharat / bharat

India Corona Active Cases ملک میں کورونا کے 37 ایکٹو کیسز بڑھے، ایک مریض کی موت - بھارت میں کورونا کا خطرہ

بھارت میں کورونا کا خطرہ ابھی ٹلہ نہیں ہے۔ آئے روز کورونا کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ وہیں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 20767 افراد کوویکسین دی گئیں، جبکہ ایک مریض کی موت ہوئی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 21, 2023, 5:29 PM IST

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 37 ایکٹیو کیسز میں اضافہ ہوا ہے جبکہ اس سے متاثر ایک شخص کی موت ہو گئی ہے۔ دریں اثنا، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 20767 افراد کوویکسین دی گئیں اور اب تک مجموعی طور پر 220 کروڑ 24 لاکھ 21 ہزار 113 ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے ہفتہ کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹے میں 135 مریض صحت یاب ہوئے ہیں اور چھ فعال معاملات میں کمی آئی ہے۔

دوسری طرف، کرناٹک میں 14، پنجاب میں آٹھ، پڈوچیری اور گجرات میں پانچ پانچ، دہلی اور تلنگانہ میں دو دو اور راجستھان میں ایک ایک کیس بڑھے ہیں۔ ایکٹو کیسز کی تعداد اب 1940 ہے۔ اسی عرصے میں اتر پردیش میں ایک کورونا مریض کی موت ہوئی ہے۔ تفصیلی اعداد وشمار کے مطابق ملک میں کورونا انفیکشن کے درج کیسز کا اعدادوشمار 4 کروڑ 46 لاکھ 81 ہزار 781 اور اس بیماری سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد چار کروڑ 41 لاکھ 49 ہزار 111 ہو گئی ہے جبکہ تعداد اموات 530730 تک پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں تباہی مچانے والا کورونا کا نیا ورژن XBB.1.5 دیگر ویریئنٹس کے مقابلے میں ویکسینیٹیڈ اور کورونا سے متاثرہ افراد کو بڑی تعداد میں اپنا شکار بنا رہا ہے۔ یہ دعویٰ ایک نئی تحقیق میں کی گئی ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے حال ہی میں جاری ایک رپورٹ کے مطابق 38 ممالک میں XBB.1.5 ویریئنٹ کے کیسز پائے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Corona Cases In India بھارت میں کورونا کی تیسری لہر کا زیادہ اثر نہیں پڑے گا، ڈاکٹر جعفری

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.