محکمہ ریلوے نے اس حادثہ کی تصدیق کی اور کہا کہ کاکا پورہ پلوامہ میں ’’44 پوائنٹ‘ ‘کے قریب یہ واقع پیش آیا، محکمہ ریلوے کے مطابق اس نوجوان کی شناخت محمد اقبال ڈار ولد عبد المجید ڈار وایو کوکرناگ کے طور کی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال لے جایا گیا ہے اور طبی معائنہ کرکے آخری رسومات کے لئے نعش کو ان کے اہل خانہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔
اس سلسلہ میں ایک پولیس عہدیدار نے بھی اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حادثہ کے ضمن میں ایک کیس درج کرلیا گیا ہے اور دفعہ 174 سی آر پی سی کے تحت تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔