تفصیلات کے مطابق زیر تعمیر عمارت میں ایک شراب خانہ تعمیر کیا جارہا تھا کہ اس دوران عمارت منہدم ہوگئی جس کے ملبے میں 8 افراد دب گئے تھے۔
امدادی کارروائی کے بعد 5 زخمی افراد کو نکال کر ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 3 مزدوروں کی لاشیں نکالی گئیں۔ امکان ہے کہ وزیر اعلی امدادی فنڈ میں سے ہلاک ہونے والوں اور زخمی افراد کو معاوضہ دیا جائے گا۔