اورنگ آباد: مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر کے کیراڈ پورہ علاقے میں ہوئے تشدد کے خلاف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 28 افراد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے 50 سے زائد افراد کی شناخت کی، جس میں 28 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ دیگر ملزمین کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کمشنر کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج فرانسک لیب کو بھیجا گیا ہے کیونکہ رات کے اندھیرے میں سی سی ٹی وی فوٹیج کی ویڈیو کوالٹی اچھی نہیں ہے۔ اس میں تشدد کرنے والوں کا چہرہ صاف نہیں دکھائی دے رہا ہے۔
ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں واقع کیراڈ پورہ میں تشدد کے تین دن بعد اورنگ آباد کے پولس کمشنر نے کہا کہ تمام فسادیوں نے رات کے وقت تمام اسٹریٹ لائٹس کو توڑ دیا تھا جس کے وجہ سے راستے پر روشنی نہیں تھی، علاقے میں کنٹرول روم سے جڑے ہوئے کئی سارے سی سی ٹی وی کیمرے بھی نامعلوم افراد نے توڑ دیے تھے۔ 23 مارچ رام نومی کے تہوار کے روز رات کے وقت راستے پر روشنی نہیں نہ ہونے کی وجہ سے تمام شرپسندوں کو سی سی ٹی وی میں قید کیا تھا لیکن روشنی زیادہ نہیں ہونے کی وجہ سے سی سی ٹی وی ویڈیو کی کوالٹی خراب ہونے کی وجہ سے یہ تمام فوٹیج فرانسک لیب کو بھیجی جا رہی ہے، جس کی بنیاد پر شرپسندوں کو پکڑا جا رہا ہے۔
پولیس کمشنر کا کہنا ہے کہ کیراڈ پورہ میں تشدد پرپا کرنے والے 28 فسادیوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے اور 50 سے زائد افراد کی شناخت کر لی گئی ہے، فی الحال کچھ لوگ فرار ہونے کی وجہ سے اُن کی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی ہے، تاہم جلد ہی پولیس انہیں گرفتار کر لےگی۔ جن لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے انہیں عدالت میں پیش کیا گیا۔ کئی ملزمین کی پولیس کسٹڈی کورٹ نے دی ہے۔
اورنگ آباد پولیس کمشنر ڈاکٹر نکھل گپتا نے بتایا ہے کہ کراڑ پورہ میں ہوئے تشدد کی جانچ ڈی سی پی زون 2 پولیس انسپکٹر کرائم کی قیادت میں 6 مختلف ٹیمیں کر رہی ہیں۔ جن میں سائبر سیل، ٹیکنیکل ٹیم، کرائم برانچ ، ایس آئی ٹی کی بھی ٹیم تشکیل دی گئی ہے اور پولیس اسٹیشن کی کچھ ٹیم میں کام کر رہی ہے۔ پولیس کمشنر کا دعوی ہے کہ جن لوگوں نے شہر میں آگ زنی اور توڑ پھوڑ کی ہے انہیں سی سی ٹی وی کی مدد سے پکڑا جا رہا ہے ہے۔ بے قصور لوگوں کو پولیس نہیں پکڑ رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Aurangabad Violence : کیراڑ پورہ تشدد میں سات افراد کے خلاف ایف آئی آر درج