ETV Bharat / bharat

Food Poisoning Case In Budaun: فوڈ پوائزننگ سے اٹھائیس بچے بیمار - فوڈ پوائزننگ سے 28 بچے بیمار

ضلع بدایوں میں واقع جے پرکاش نارائن سروودیا ریزیڈنشیل اسکول میں کھانا کھانے سے 28 بچوں کی طبیعت خراب ہوگئی ہے جن کو علاج کے لئے مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا، فی الحال معاملہ کی جانچ جاری ہے۔ Budaun School Meal Poisoning Incident

فوڈ پوائزننگ سے 28 بچے بیمار
فوڈ پوائزننگ سے 28 بچے بیمار
author img

By

Published : Apr 3, 2022, 2:14 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بدایوں میں سمریر بلاک کے جے پرکاش نارائن سروودیا ریزیڈنشیل اسکول میں فوڈ پوائزننگ سے 28 بچے بیمار ہوگئے۔ سبھی کو فوری طور پر سمریر کے سی ایچ سی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ان میں سے 8 بچوں کو تشویشناک حالت میں سی ایچ سی داتا گنج بھیجا گیا ہے۔ بچوں کا علاج جاری ہے۔ فی الحال سب کی حالت ٹھیک بتائی جاتی ہے۔ انتظامیہ اس معاملے میں کچھ کہنے کو تیار نہیں ہے۔ 28 Children Sick After Eating Ttoxic Food In Residential School In Budaun

بتادیں کہ سمریر بلاک میں جئے پرکاش نارائن سروودیا ریزیڈنشیل اسکول ہے۔ اس اسکول میں بچوں نے مطبخ میں پکا ہوا کھانا کھایا، تھوڑی دیر بعد بچوں کی طبیعت خراب ہونے لگی۔ بچوں نے بتایا کہ آلو اور لوکی کی سبزی بنی تھی۔ کھانا کھاتے ہی بچوں کو گھبراہٹ کے ساتھ چکر آنے لگے۔ اس کے بعد کھانا پھینک دیا گیا۔ فوری طور پر 28 بچوں کو سمریر سی ایچ سی میں داخل کرایا گیا۔ جب کہ اسپتال میں عملہ کی کمی کی وجہ سے 8 بچوں کو سی ایس سی داتا گنج میں داخل کرایا گیا تھا۔ تمام بچوں کا علاج جاری ہے۔ فی الحال بچوں کی حالت ٹھیک بتائی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Food Poisoning in Budgam: بڈگام میں فوڈ پوائزننگ سے 39 افراد بیمار، 18 سرینگر ریفر

ایس ڈی ایم رام شرومنی سی او اور تحصیلدار کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ ان کے علاوہ دیگر افسران بھی پہنچ رہے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ مطبخ کا کھانا کھانے سے صحت خراب ہوئی ہے، لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ بچوں کی صحت خراب ہونے کی وجہ کیا ہے۔ فی الحال حکام کی جانب سے معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.