نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس وبا کی حالت میں بہتری کے درمیان، پچھلے 24 گھنٹے میں 277 لوگ اس بیماری سے صحت یاب ہوئے ہیں۔وزارت صحت کی جانب سے آج دی گئی معلومات کے مطابق اس عرصے کے دوران ملک میں کورونا کے 101 ایکٹو کیسز سامنے آئے ہیں، اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد بڑھ کر 3177 ہوگئی ہے۔ملک میں اب تک کورونا انفیکشن سے مکمل طور پر صحت یاب ہونے والوں کا اعدادوشمار بڑھ کر44155119 ہو گیا۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک میں کورونا انفیکشن سے ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: India Corona Update ملک میں کورونا کے فعال کیسز میں معمولی اضافہ
اس بیماری سے اب تک 530776 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ملک میں ویکسینیشن بھی تیزی سے جا رہی ہے اور اس سلسلے میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 2349 افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے اور اب تک ملک میں 220643400 افراد کا ویکسینیشن کیا جا چکا ہے۔ ملک میں پچھلے 24 گھنٹے کے دوران مہاراشٹر میں فعال کیسوں کی تعداد میں سب سے زیادہ (24) کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کیرالہ میں 22، تمل ناڈو میں 16، کرناٹک میں 14 اور گجرات میں ایکٹو کیسز میں 12 کا اضافہ ہوا ہے۔ اس سے قبل ملک کے ان ریاستوں میں جیسے کرناٹک میں کورونا کے 47، مہاراشٹر میں 34، تلنگانہ میں 22، کیرالہ میں 12، تمل ناڈو میں 11، گجرات اور مدھیہ پردیش میں سات سات، اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش میں چھ چھ کیسز سامنے آئے تھے۔ وہیں ملک میں صحتیابی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔
یو این آئی