لکھنؤ: اگنی پتھ اسکیم کے خلاف جمعرات اور جمعہ کو اتر پردیش کے کئی اضلاع میں پرتشدد مظاہرے ہوئے۔ اس دوران نوجوانوں نے کئی مقامات پر ٹرینوں کو آگ لگا دی۔ کئی مقامات پر مظاہرین نے نجی، سرکاری گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی۔ اب یوپی پولیس نے پرتشدد احتجاج کرنے والے شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی شروع کردی ہے۔ اب تک 260 شرپسندوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ علی گڑھ پولیس نے مشتعل مظاہرین کے پوسٹر جاری کیے ہیں۔ police leave cancelled till june 23 over protest against agneepath Scheme
جمعہ کو یوپی کے بلیا میں نوجوانوں نے مرکز کی فوج میں بھرتی کے لیے 'اگنی پتھ' اسکیم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ایک خالی ٹرین میں آگ لگا دی۔ اس کے ساتھ ہی علی گڑھ، وارانسی اور فیروز آباد میں بھی پرتشدد مظاہرے ہوئے۔ جس کی وجہ سے سرکاری بسوں اور دیگر سرکاری املاک کو نقصان پہنچا۔ protest against agneepath Scheme in Ballia
یوپی پولیس کے اے ڈی جی لاء اینڈ آرڈر پرشانت کمار نے بتایا کہ 'فیروز آباد، علی گڑھ، وارانسی اور نوئیڈا میں اب تک کل 6 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ اس میں 260 شرپسندوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس دوران بلیا میں 109، متھرا میں 70، علی گڑھ میں 30، وارانسی کمشنریٹ میں 27، نوئیڈا کمشنریٹ میں 15 اور آگرہ میں 9 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Agnipath Scheme: ملک بھر میں اگنی پتھ اسکیم کے خلاف مظاہرے، آگ زنی اور توڑ پھوڑ جاری
اتر پردیش پولیس نے فوج کی بھرتی کی اگنی پتھ اسکیم کے خلاف احتجاج کے پیش نظر 23 جون تک پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی مظاہرین ٹرینوں کو نشانہ بنا رہے ہیں جس کی وجہ سے جی آر پی اہلکاروں کی چھٹیاں بھی 23 جون تک منسوخ کر دی گئی ہیں۔