ETV Bharat / bharat

'آکسیجن نہیں ملنے سے ہلاک ہوئے افراد کے خاندانوں کو 25 لاکھ فراہم کیے جائیں' - اردو نیوز آندھراپردیش

تیلگو دیشم کے صدر چندرا بابو نائیڈو امراؤتی میں واقع این ٹی آر بھون میں جگن حکومت کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔ کووڈ متاثرین کی مدد کے مطالبے کے ساتھ ٹی ڈی پی کی جانب سے ریاست بھر میں سادھنہ دیکشہ،(احتجاج) کیا جارہا ہے۔

'آکسیجن نہیں ملنے سےہلاک ہوئےافراد کےخاندانوں کو25 لاکھ فراہم کیے جائیں'

author img

By

Published : Jun 29, 2021, 2:20 PM IST

تلگو دیشم رہنما چندرا بابو نائیڈو نے امراؤتی میں پارٹی ہیڈ کوارٹر میں احتجاج کرتے ہوئے، کووڈ متاثرین کی حمایت کا مطالبہ کیا۔ این ٹی آر کے مجسمے کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد چندرا بابو نے احتجاج شروع کیا۔

'آکسیجن نہیں ملنے سےہلاک ہوئےافراد کےخاندانوں کو25 لاکھ فراہم کیے جائیں'
'آکسیجن نہیں ملنے سےہلاک ہوئےافراد کےخاندانوں کو25 لاکھ فراہم کیے جائیں'

تیلگو دیشم نے مطالبہ کیا ہے کہ جب تک کورونا کی شدت برقرار رہے گی ہر وائٹ راشن کارڈ فیملی کو 10،000 روپے اور ماہانہ 7،500 روپے کی فوری مالی مدد کی جائے۔ ریاستی حکومت نے کورونا کے متاثرہ افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے اور جو آکسیجن نہیں ملنے سے ہلاک ہوئے انھیں 25 لاکھ روپئے ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ آکسیجن کی تمام اموات کے لئے حکومت ذمہ دار ہے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کاشتکاروں کی امداد کے لئے زرعی پیداوار خریدیں اور زیر التوا واجبات کی ادائیگی فوری طور پر کریں۔ کورونا ڈیوٹی میں مرنے والے فرنٹ لائن وارئیرز کے اہل خانہ کو 50 لاکھ روپے فراہم کریں۔ صحافیوں کی شناخت کورونا جنگجو کے طور پر کرنے اور انھیں انشورنس کوریج فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

چندرا بابو نے مرکزی اور ریاستی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ ویکسینیشن کے عمل کو تیز کرنے اور تمام لوگوں کو مفت ویکسین فراہم کرنے کے لئے اقدامات کریں۔

یہ بھی پڑھیں:'پی وی نرسمہا راؤ کے دورِ حکومت میں 2800 مسلم نوجوانوں کو گولی مارکر ہلاک کردیا گیا'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.