ہریدوار: مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے پورے ملک کے لیے 200 نئے ایجوکیشن ٹی وی چینل کھولنے کی اجازت دی ہے۔ پردھان نے اتوار کو گورنمنٹ انٹر کالج، بی ایچ ای ایل میں نیشنل ایوارڈ سے نوازے گئے پردیپ نیگی کے اعزاز میں منعقدہ ایک پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے یہ جانکاری دی۔ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'وزیراعظم نے پورے ملک کے لیے 200 نئے تعلیمی ٹی وی چینلز کھولنے کی اجازت دے دی ہے'۔Pradhan On Education Tvs
یوم اساتذہ کے موقع پر صدر کے ایوارڈ سے نوازے گئے پردیپ نیگی کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے پردیپ نیگی سے متاثر ہو کر مجھ سے ان کے پڑھانے کا طریقہ دیکھنے کو کہا تو آج اسی سلسلے میں گورنمنٹ انٹر کالج بی ایچ ای ایل پہنچا جہاں میں نے کمپیوٹر روم میں پردیپ نیگی کی کلاس میں شرکت کی، جس میں وہ بچوں کو معاشیات کا ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کا سبق پڑھا رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ان کا پڑھانے کا انداز بہت اچھا ہے، انہوں نے اپنی ویب سائٹ بھی بنائی ہے اور ان کے 10 سے 12 ہزار طلباء یوٹیوب پر ان سے جڑے ہوئے ہیں اور کورنٹائن کے دور میں انہوں نے آن لائن کے ذریعے بچوں کی تعلیم میں بہت مدد کی۔
نریندر مودی کا ذکر کرتے ہوئے پردھان نے کہا کہ یہ ان کا وژن ہے کہ دنیا کی بہترین چیزیں بچوں کے سامنے لائی جائیں، کیونکہ جب بچہ چھوٹا ہوتا ہے تو وہ ہر چیز یا موضوع کو جلدی سمجھ لیتا ہے۔
مرکزی وزیر نے اساتذہ سے کہا کہ وہ اس بات پر پوری توجہ دیں کہ مضمون کو کس طرح دلچسپ بنایا جائے، اس کو پیشہ ورانہ ٹچ دیا جائے وغیرہ۔ انہوں نے مرکزی وزیر برائے تعلیم، ہنرمندی کی ترقی اور انٹر کالج کے بچوں کے ساتھ ملاقات کی اور ان سے پڑھائی سے متعلق مختلف پہلوؤں پر بات چیت کی۔ انہوں نے کالج کے بچوں میں اسکول بیگ بھی تقسیم کئے۔ اس موقع پر انہوں نے نیشنل ایوارڈ یافتہ پردیپ نیگی کو گلدستہ اور میمونٹو پیش کر کے انہیں اعزاز سے سرفراز کیا۔ (یواین آئی)