ETV Bharat / bharat

Pakistan Releases 20 Indian Fishermen: پاکستان نے پانچ برس سے قید بیس بھارتی ماہی گیروں کو رہا کیا - Pakistan Releases Indian fishermen

پاکستان نے اتوار کے روز 20 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کیا جو ملک کے پانیوں میں غیر قانونی طور پر ماہی گیری کے الزام میں پچھلے پانچ برسوں سے جیل میں بند تھے۔Pakistan Releases 20 Indian Fishermen

20 Indian fishermen jailed in Pakistan for five years released
پاکستان نے پانچ برس سے قید بیس بھارتی ماہی گیروں کو رہا کیا
author img

By

Published : Jun 19, 2022, 9:38 PM IST

پاکستان نے اتوار کو جذبہ خیر سگالی کے تحت بیس بھارتی ماہی گیروں کو رہا کیا جو ملک کے پانیوں میں غیر قانونی طور پر ماہی گیری کے الزام میں گزشتہ پانچ برسوں سے یہاں کی جیل میں بند تھے۔ 20 ماہی گیروں کو کراچی کے علاقے لانڈھی میں ملیر ڈسٹرکٹ جیل میں رکھا گیا تھا۔ انہیں لاہور روانہ کیا گیا جہاں انہیں بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔Pakistan Releases 20 Indian Fishermen

جیل سپرنٹنڈنٹ محمد ارشاد نے بتایا کہ ماہی گیروں کو وفاقی حکومت کے حکم پر رہا کیا گیا۔ وہ پچھلے پانچ برسوں سے جیل میں تھے۔ انہوں نے کہا کہ آج انہیں ایدھی ٹرسٹ کے حوالے کر دیا گیا جو انہیں پولیس کی حفاظت میں لاہور لے جانے کا ذمہ دار ہو گا۔ ارشاد نے کہا کہ ماہی گیروں کو میری ٹائم سیکیورٹی فورس نے جون 2018 میں گرفتار کیا تھا اور پھر انہیں پاکستان کے سمندری پانیوں میں غیر قانونی طور پر ماہی گیری کرنے پر جیل بھیج دیا گیا تھا۔ ویلفیئر فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے کہا کہ بھارتی ماہی گیروں کے سفر کے تمام اخراجات وہ اٹھا رہے ہیں۔ایدھی ٹرسٹ ایک غیر منافع بخش سماجی بہبود کا ادارہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.