ETV Bharat / bharat

Rabi ul Awwal in Lucknow یکم تا دس ربیع الاول کو عشرۂ رحمت منانے کا اعلان - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

لکھنؤ کے اسلامک سینٹر آف انڈیا میں مولانا خالد رشید فرنگی محلی کی صدارت میں منعقد کی گئی۔ میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ رواں برس یکم تا 10 ربیع الاول اسلامک سینٹر آف انڈیا کی زیر نگرانی آل انڈیا سنی بورڈ شہر کی مختلف مساجد میں عشرۂ رحمت کا انعقاد کرے گی۔ 1st to 10th Rabi ul Awwal Celebrate Ashra Rahmat

Etv BharaRabi ul Awwal in Lucknowt
Etv BharatRabi ul Awwal in Lucknow
author img

By

Published : Sep 18, 2022, 8:43 AM IST

لکھنؤ: اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں ماہ ربیع الاول کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک میٹنگ لکھنؤ کے اسلامک سینٹر آف انڈیا میں مولانا خالد رشید فرنگی محلی کی صدارت میں منعقد کی گئی۔ میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ رواں برس یکم تا 10 ربیع الاول اسلامک سینٹر آف انڈیا کی زیر نگرانی آل انڈیا سنی بورڈ شہر کی مختلف مساجد میں عشرۂ رحمت کا انعقاد کرے گی۔ 1st to 10th of Rabi ul Awwal announced to Celebrate Ashra Rahmat

یہ بھی پڑھیں:

عشرۂ رحمت منانے کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ پیغمبر اسلام کی سیرت سے لوگوں کو واقف کرانا اور اللہ کے رسول کے پیغام رحمت کو گھر گھر پہنچانے کی کوشش کی جائے۔ میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے کہا کہ 27 ستمبر کو چاند دیکھنے کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس دن چاند ہونے کا امکان ہے۔ پہلی تاریخ 28 کو ورنہ 29 کو یکم ربیع الاول ہوگی اور میلاد النبی (12 ربیع الاول ) 9 اکتوبر یا 10 اکتوبر کو ہوگی۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ 11 اور 12 ربیع الاول کی شب میں جشن رحمۃ للعالمین کے جلسوں کو منعقد کریں اور اس میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوں۔ مولانا نے کہا کہ ہر برس کی طرح اس برس بھی 12 ربیع الاول کو نکلنے والے جلوس مدح صحابہ کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں تیاریاں ابھی شروع کر دی گئی ہیں۔
آل انڈیا سنی بورڈ کے صدر مولانا مشتاق احمد نے بتایا کہ دس ربیع الاول تک شہر کی متعدد مساجد میں عشرۂ رحمت کا انعقاد کیا جائے گا جہاں پر سیرت رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کے پیغامات کو عوام تک پہنچانے کی کوشش کی جائے گی۔ اس میٹنگ میں مولانا سفیان نظامی، مولانا عبد اللطیف، مولانا ہارون نظامی، مفتی عتیق الرحمان، قاری تنویر عالم، قاری قمر الدین، حافظ محمد شمیم، حافظ محمد ارشاد، قمر الاسلام اور عدنان شامل رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.