ETV Bharat / bharat

کواڈ لیڈروں کی پہلی ورچوئل سمٹ سے وزیراعظم مودی کا خطاب

وزیراعظم مودی نے جمعہ کے روز کواڈ لیڈروں کے پہلی ورچوئل سمٹ سے خطاب کیا۔ چار ممالک کے سربراہان نے اس موقع پر کووڈ -19 وبا کے خلاف لڑائی میں جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا اور ہند – بحرالکاہل خطے میں ایک محفوظ، منصفانہ اور کم قیمت والی ویکسین کے لئے شراکت داری کے مواقع تلاشنے پر بات چیت کی۔

کواڈ لیڈروں کی پہلی ورچوئل سمٹ میں وزیراعظم مودی کا خطاب

author img

By

Published : Mar 12, 2021, 8:00 PM IST

وزیراعظم نریندر مودی نے امریکی صدر جو بائیڈن ، آسٹریلیائی وزیر اعظم اسکاٹ موریسن اور جاپان کے وزیر اعظم سوگا کے ساتھ فرسٹ کواڈ لیڈر کی ورچوئل سمٹ میں حصہ لیا اور اعلی رہنماؤں کے ساتھ اہم ترین امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس اجلاس میں ویکسین کی فراہمی جیسے اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ساتھ میں ہند - بحر الکاہل خطے میں برآمدات کے لیے بھارت کی پیداواری صلاحیت پر بات بھی کی گئی۔

کواڈ لیڈروں کی پہلی ورچوئل سمٹ میں وزیراعظم مودی کا خطاب

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ آج کا ہمارا مقصد ویکسین، ماحولیاتی تبدیلی اور جدید ٹیکنالوجی پر تبادلہ خیال کر کے ان امور کو حل کرنے پر زور دینا ہے۔ جو عالمی سطح پر کواڈ کو طاقتور بنائے گا۔

وہیں سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا، "عالمی ترقی کے لیے ٹیکہ کاری میں اضافہ کرنا ایک کلیدی رول ادا کرسکتا ہے۔"

ورچول سمٹ میں حصہ لینے سے قبل وزیراعظم نریندر مودی نے اس حوالے سے ٹوئیٹ بھی کیا۔ جس میں انہوں نے لکھا کہ 'یہ سمٹ ہمیں متعدد علاقائی اور عالمی سطح کے مسائل پر تبادلہ خیال کرنے کا ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گی'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.