نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ انفیکشن کے ایک ہزار سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی کل تعداد 25 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے پیر کو یہاں بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1839 نئے لوگ کووڈ سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کووڈ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 25178 ہو گئی ہے اور انفیکشن کی شرح 2.49 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ وزارت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3861 افراد کووڈ انفیکشن سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ ری کوری کی شرح 98.7 فیصد ہے۔ اسی عرصے میں 73760 کووڈ انفیکشن ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Covid 19 No Longer Public Health Concern کورونا وائرس صحت عامہ کے لیے باعث تشویش نہیں
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 439 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں 220.66 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے 2,380 نئے کیسز سامنے آئے تھے۔ چھتیس گڑھ میں آہستہ آہستہ کورونا پر قابو پایا جا رہا ہے۔ پچھلے کئی دنوں سے کورونا کے بہت کم مریض آ رہے ہیں۔ چھتیس گڑھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 24 کورونا مریض پائے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی 767 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔ ایک مریض کی کورونا سے موت ہو گئی۔ واضح رہے کہ 7 اگست 2020 کو بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 20 لاکھ، 23 اگست 2020 کو 30 لاکھ اور 5 ستمبر 2020 کو 40 لاکھ سے زیادہ ہوگئی تھی۔
یو این آئی