ETV Bharat / bharat

Govt On E-Visa For Tourist بھارت آنے کے خواہشمند 165 ممالک کے سیاحوں کو ای ویزا مل رہا ہے، حکومت - وزیر مملکت برائے سیاحت

وزیر مملکت برائے سیاحت نے آج وقفہ سوالات کے دوران اس سلسلے میں ایک ضمنی سوال کے جواب میں کہا کہ 165 ممالک کو ای ویزا جاری کرنے کی سہولت شروع کر دی گئی ہے۔E-Visa For Tourist

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Dec 22, 2022, 3:16 PM IST

نئی دہلی: حکومت نے آج راجیہ سبھا کو بتایا کہ کورونا کے بعد پابندیوں میں نرمی کے بعد سے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور اب کینیڈا سمیت 165 ممالک کے سیاحوں کو ای ویزا جاری کیا جا رہا ہے۔E Visa for tourist in India

وزیر مملکت برائے سیاحت ارجن رام میگھوال نے آج وقفہ سوالات کے دوران اس سلسلے میں ایک ضمنی سوال کے جواب میں یہ جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا کے ساتھ بھی اس حوالے سے معاہدہ ہے، اب 165 ممالک کو ای ویزا جاری کرنے کی سہولت شروع کر دی گئی ہے۔

میگھوال نے بتایاکہ کورونا کے بعد پانچ مفت ویزے جاری ہونے کے بعد غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاحوں کی مدد اور سیکیورٹی کے لیے 12 زبانوں میں ٹول فری نمبر جاری کیے گئے ہیں اور اس کے ذریعے سیاحوں کو مدد اور سیکیورٹی وغیرہ فراہم کرنے میں مدد کی جاتی ہے۔

ایک اور ضمنی سوال کے جواب میں وزیر سیاحت جی کشن ریڈی نے کہا کہ ملک میں سیاحوں کی حفاظت پر خصوصی زور دیا جاتا ہے اور اس کے لیے ٹورسٹ پولیس کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ سیاحت ریاستی حکومت کا مسئلہ ہے، لیکن مرکزی حکومت وزارت داخلہ کے ذریعے سیاحوں کی حفاظت کی غرض سے ریاستوں کو فنڈ دیتی ہے۔ ریڈی نے کہا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور آزادی کے بعد اس سال اب تک پہلی مرتبہ سیاحوں کی سب سے زیادہ تعداد آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: US Visa Restrictions on Taliban امریکہ نے طالبان رہنماؤں پر ویزا کی پابندی عائد کردی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.