ETV Bharat / bharat

India China Corps Commander-Level Talks: بھارت اور چین کے درمیان کور کمانڈر سطح کی بات چیت - بھارت چین مذاکرات کا 15 واں دور

لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر تنازعہ کے سلسلے میں، بھارت اور چین کے فوجی افسران کے درمیان آج چشول مولڈو میں 15ویں دور کی بات چیت ہو رہی ہے۔ اس سے قبل دونوں فریقوں کے درمیان مذاکرات کا 14واں دور ایک ماہ قبل ہوا تھا۔ جو تقریباً 13 گھنٹے تک جاری رہا۔India China Corps Commander-Level Talks

15th round of Corps Commander level talks underway between India, China
بھارت اور چین کے درمیان کور کمانڈر سطح کی بات چیت
author img

By

Published : Mar 11, 2022, 10:43 PM IST

بھارت اور چین ایل اے سی تنازعہ پر مذاکرات کا 15 واں دور ہو رہا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ دونوں فریقوں کے درمیان بات چیت صبح 10 بجے چشول مولڈو میں شروع ہوئی۔ دونوں فریقوں کے درمیان مذاکرات کا 14واں دور ایک ماہ قبل ہوا تھا، جو تقریباً 13 گھنٹے تک جاری رہا۔India China Corps Commander-Level Talks

بھارت اور چین تعطل کو حل کرنے کے لیے مشرقی لداخ کے علاقے میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر بات چیت کر رہے ہیں۔اب تک بات چیت کے 14 دور ہو چکے ہیں۔

اب تک کی بات چیت کے نتیجے میں پینگونگ سو (جھیل) کے شمالی اور جنوبی کناروں، گلوان اور گوگرا ہاٹ اسپرنگ کے علاقوں کے مسائل حل ہو چکے ہیں۔

تاہم اس سال 12 جنوری کو ہونے والے مذاکرات کے 14ویں دور میں کوئی نئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ ذرائع کے مطابق اب دونوں فریق توازن قائم کرنے پر توجہ دیں گے۔ حالیہ دنوں میں دونوں جانب سے مثبت بیانات سامنے آئے جس سے اس بات چیت کے بہتر نتائج برآمد ہونے کی امید ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہند۔چین تناؤ کو سفارتی رابطوں کے ذریعے ہی ختم کیا جاسکتا ہے: جنرل ڈی ایس ہوڈا

پینگونگ سو جھیل کے علاقے میں پرتشدد جھڑپ کے بعد 5 مئی 2020 کو مشرقی لداخ میں ہندوستانی اور چینی فوجوں کے درمیان سرحدی تعطل شروع ہوا تھا۔ اس کے بعد سے دونوں ممالک نے آہستہ آہستہ ہزاروں فوجیوں کے ساتھ ساتھ بھاری فوجی سازوسامان بھی تعینات کر دیا۔

اس سے قبل جنوری 2022 میں ہندوستان اور چین کے درمیان کور کمانڈر سطح کی بات چیت کا 14 واں دور تقریباً 13 گھنٹے تک جاری رہا۔ چشول مولڈو میں شروع ہونے والی میٹنگ 12 جنوری کی رات تقریباً ساڑھے دس بجے ختم ہوئی۔ ہندوستان کی نمائندگی فائر اینڈ فیوری کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل انندا سین گپتا نے کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.