ETV Bharat / bharat

Militants killed in Kashmir کشمیر میں امسال ستمبر تک 155 عسکریت پسند ہلاک، پولیس - کشمیر زون کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس وجے کمار

کشمیر زون کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس وجے کمار نے سرینگر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں امسال ستمبر کے ماہ تک 155 عسکریت پسندوں کو مختلف تصادم آرائیوں میں ہلاک کر دیا گیا ہے۔Militants killed in Kashmir

Militants killed in Kashmir
کشمیر میں امسال ستمبر تک 155 عسکریت پسند ہلاک، پولیس
author img

By

Published : Oct 2, 2022, 3:55 PM IST

وادی کشمیر میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم کی خبریں اکثر آتی رہتی ہیں۔ رواں برس ستمبر کے مہینے تک 155 عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا ہے جبکہ شوپیان تصادم میں آج ایک عسکریت پسند ہلاک کیا گیا ہے۔ ADGP Vijay Kumar on Militants Killed in Kashmir

کشمیر میں امسال ستمبر تک 155 عسکریت پسند ہلاک، پولیس

اس معاملے پر کشمیر زون کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس وجے کمار نے سرینگر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں امسال ستمبر کے ماہ تک 155 عسکریت پسندوں کو مختلف تصادم آرائیوں میں ہلاک کر دیا گیا ہے۔ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں ہوئے تصادم کے متعلق جانکاری دیتے ہوئے وجے کمار نے بتایا کہ اس آپریشن میں ایک مقامی عسکریت پسند نصیر احمد بٹ کو ہلاک کیا گیا ہے جبکہ جائے تصادم میں آخری تلاشی کارروائی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Encounter in Shopian شوپیان انکاؤنٹر میں ایک عسکریت پسند ہلاک

واضح رہے کہ شوپیان کے امام صاحب علاقے میں آج سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کی چھپنے کے متعلق خفیہ اطلاع ملنے کے بعد اس علاقے میں آپریشن شروع کیا گیا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ ستمبر میں مختلف تصادم آرائیوں میں 14 عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.