ETV Bharat / bharat

Congress Convention in Raipur کانگریس نے 15000 نمائندوں کو کنونشن میں مدعو کیا

author img

By

Published : Feb 19, 2023, 5:10 PM IST

دہلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کانگریس رہنماؤں نے کہا کہ 24 فروری کو ایجنڈا کمیٹی کے افسران کا اجلاس ہوگا، جس میں سیشن میں بحث کے موضوعات کی منظوری کے بعد 25 فروری کو صبح 9 بجے سے کنونشن کا آغاز ہوگا جس میں مختلف موضوعات پر تفصیلی بحث شروع ہوگی۔ کنونشن میں تقریباً 15000 نمائندوں کو مدعو کیا گیا ہے

کانگریس نے 15000 نمائندوں کو کنونشن میں مدعو کیا

نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ چھتیس گڑھ کی راجدھانی رائے پور میں ہونے والی پارٹی کی 85ویں کنونشن میں تقریباً 15 ہزار نمائندوں کو مدعو کیا گیا ہے، جس میں پارٹی کے ضلع، ریاستی اور قومی سطح کے عہدیداروں کو مدعو کیا گیا ہے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال، پارٹی لیڈر طارق انور، پارٹی خزانچی پون بنسل، چھتیس گڑھ کی انچارج کماری سیلجا اور کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے اتوار کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ 24 فروری کو ایجنڈا کمیٹی کے افسران کا اجلاس ہوگا، جس میں سیشن میں بحث کے موضوعات کی منظوری کے بعد 25 فروری کو صبح 9 بجے سے کنونشن کا آغاز ہوگا جس میں مختلف موضوعات پر تفصیلی بحث شروع ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: Congress on Delhi Law And Order دہلی میں امن و امان کی خراب صورتحال، مجرموں کے حوصلے بلند: کانگریس

انہوں نے کہا کہ میٹنگ میں ادے پور چنتن شیور اور بھارت جوڑو یاترا میں آنے والی سیاسی، اقتصادی، بین الاقوامی، سماجی انصاف، نوجوانوں کے معاملات جیسی تجاویز پر تفصیل سے بات کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کنونشن میں 2024 کے عام انتخابات کے لیے پارٹی کی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ کانگریس لیڈروں نے کہا کہ کنونشن میں تقریباً 15000 نمائندوں کو مدعو کیا گیا ہے، جس میں تمام منتخب عہدیداروں کے علاوہ ضلع، ریاستی اور قومی سطح کے افسران اور کنیا کماری سے کشمیر تک بھارت جوڑو یاترا میں مارچ کرنے والوں کے علاوہ مختلف تنظیموں کے افسران کو شامل کرنے کے لئے دعوت دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ سماج کے تمام طبقات کو بھرپور نمائندگی دیتے ہوئے کنونشن میں سب کو مدعو کیا گیا ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.