ETV Bharat / bharat

Fifteen Accused Sentenced To Death جمشید پور میں 15 ملزمان کو پھانسی کی سزا - جمشید پور کی خبر

جمشید پور میں واقع گھاگھی ڈیہہ سینٹرل جیل میں قتل معاملے میں 15 ملزمان کو پھانسی کی سزا سنائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ سات دیگر ملزمان کو 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ Fifteen Accused Sentenced to death in Jamshedpur

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Aug 18, 2022, 5:26 PM IST

Updated : Aug 18, 2022, 9:37 PM IST

جمشید پور: اے ڈی جے 4 راجندر سنہا کی عدالت نے جمشید پور کے گھاگھی ڈیہہ سنٹرل جیل Ghaghidih Central Jail میں قیدی کے قتل کے الزام میں 15 ملزمان کو بھانسی کی سزا سنائی ہے۔ ساتھ ہی اس واقعے میں منوج سنگھ کے ساتھی کو شدید زخمی کرنے کے معاملے میں بھی 7 ملزمان کو 10 سال کی سزا سنائی گئی ہے۔ Fifteen Accused Sentenced to death in Jamshedpur

اے ڈی جے 4 راجندر سنہا کی عدالت نے جمشید پور کے پرسودیہ تھانہ علاقے میں واقع گھاگھی ڈیہہ سنٹرل جیل میں سزا کاٹ رہے قیدی منوج سنگھ کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کرنے کے معاملے میں 15 ملزمان کو پھانسی کی سزا سنائی ہے۔ اس کے علاوہ منوج سنگھ کے ساتھی سُمت سنگھ کو شدید زخمی کرنے کے معاملے میں 7 ملزمان کو 10 سال کی سزا سنائی گئی ہے۔ منوج سنگھ کو 25 جون 2019 کو گھاگھیاڈیہہ سنٹرل جیل میں دیگر قیدیوں نے پیٹ پیٹ کر مار ڈالا تھا۔ اس دوران منوج سنگھ کے ساتھ ایک اور قیدی سُمت سنگھ کو بھی شدید چوٹیں آئی تھیں۔

ہائی کورٹ نے جیل میں قتل کیس کا ازخود نوٹس لیا تھا۔ منوج سنگھ کو جہیز کے لیے ہراساں کرنے اور اپنی بیوی کے قتل کے معاملے میں 10 سال کی سزا سنائی گئی تھی۔ انہیں 25 جون 2019 کو جیل کے اندر تسلط قائم کرنے کے لیے پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ معاملے میں عدالتی کارروائی کے دوران تحقیق میں واقعہ کے ذمہ داروں کی نشاندہی کرکے مزید کارروائی کی گئی اور جمشید پور کورٹ نے اس معاملے میں اپنا فیصلہ سنایا۔

معاملے کی سماعت کرتے ہوئے اے ڈی جے 4 راجندر سنہا کی عدالت نے سزا کے تعین پر سماعت کرتے ہوئے 15 ملزمان کو قصوروار قرار دیتے ہوئے قتل کے قصورواروں کو پھانسی کی سزا سنائی ہے۔ منوج سنگھ کے ساتھی سُمت سنگھ کو شدید زخمی کرنے والے 7 ملزمان کو 10 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ جن قصورواروں کو پھانسی کو سزا سنائی گئی ہے، ان میں شیامو جوجو، پنچنن پترو، پنکو پورتی، اجے ملہ، اروپ کمار بوس، رام رائے سورن، رمائی کاروا، گنگادھر کھنڈیت، رامیشور انگاریا، گوپال تیریہ، شرت گوپ، واسودیو مہتو، جانی انصارا، شیو شنکر پاسوان اور سنجے ڈگی شامل ہیں۔ وہیں جن لوگوں کو 10 سال کی سزا سنائی گئی ہے ان میں شعیب اختر، محمد توقیر، اجیت داس، سونو لال، سمت سنگھ، رشی لوہار اور سوربھ سنگھ شامل ہیں۔

Last Updated : Aug 18, 2022, 9:37 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.