ETV Bharat / bharat

جاریہ ماہ پٹرول کی قیمتوں میں 14ویں مرتبہ اضافہ - ڈیزل کی قیمت بھی 30 پیسے مہنگی ہوکر 91.87 روپے فی لیٹر

پٹرول وڈیزل کی قیمتوں میں اس ماہ 14ویں مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے اور آج پھر قیمت میں اضافہ کی وجہ سے ممبئی میں پٹرول 99.94 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا ہے۔

جاریہ ماہ پٹرول کی قیمتوں میں 14ویں مرتبہ اضافہ

author img

By

Published : May 27, 2021, 10:46 AM IST

ملک کے چار بڑے میٹرو شہروں میں آج پٹرول کی قیمت میں 24 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 30پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جو ایک نئی تاریخی سطح تک پہنچ گیا۔ چند شہروں میں تو یہ پہلے ہی 100 روپے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔ قبل ازیں بدھ کے روز قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔

معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کی ویب سائٹ کے مطابق ممبئی میں آج پٹرول کی قیمت 23پیسے اضافے کے ساتھ 99.94 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ ڈیزل کی قیمت بھی 30 پیسے مہنگی ہوکر 91.87 روپے فی لیٹر ہوگئی۔

جب کہ قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول 24پیسے مہنگا ہوکر 93.68 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 29 پیسے بڑھ کر 84.61 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.