اڈیشہ کے وزیراعلیٰ نوین پٹنایک نے جمعہ کو ہائیر سیکنڈری ایجوکیشن کونسل (سی ایچ ایس ای) کے ذریعہ اس سال منعقد کیے جانے والے بارہویں کے امتحانات کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ریاست میں کورونا وائرس (کووڈ-19) وبا کے پیش نظر بورڈ کے امتحانات کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مسٹر پٹنایک نے کہا، طلباء، والدین اور اساتذہ کی صحت کی حفاظت کو ذہن میں رکھتے ہوئے بارہویں کے امتحانات کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا ‘طلباء کی زندگی دیگر تمام چیزوں سے زیادہ اہم ہے۔ اگر زندگی رہی تو آگے لامحدود مواقع ملیں گے اور تبھی سماج اور تہذیب آگے بڑھ سکتی ہے’۔
ان کا کہنا تھا کہ طلبہ ہمارے ملک اور قوم کا مستقبل ہیں اور ہمارے طلباء کی صحت کی حفاظت امتحانات سے زیادہ اہم ہے۔