پتھورا گڑھ: اتراکھنڈ پولیس نے پتھور گڑھ کے علاقے میں چائلڈ میرج ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 12 سالہ لڑکی سے شادی کرنے اور اسے حاملہ کرنے کے الزام میں ایک 36 سالہ شخص کو گرفتار کیا۔ خواتین کی ہیلپ لائن انچارج ایس آئی رینو کے مطابق تحقیقات سے پتہ چلا کہ یہ متاثرہ کی دوسری شادی تھی، جو دھرچولا علاقے کے ایک گاؤں کی رہنے والی تھی۔
لڑکی کی والدہ اور سوتیلے باپ نے اس کی پہلی شادی جون 2021 میں 12 سال کی عمر میں دھرچولا میں کی تھی۔ شوہر کے تشدد سے تنگ آ کر وہ کچھ عرصے بعد اپنے میکے چلی گئی تاہم اس نے چھ ماہ کے اندر بیریناگ سے تعلق رکھنے والا 36 سالہ شخص سے دسمبر 2021 میں دوبارہ شادی کر لی۔ لڑکی کے حاملہ ہونے کی بات جب منظر عام پر آئی تو پولس نے کارروائی کرتے ہوئے اس کے شوہر کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جس شخص سے اس کی پہلی شادی ہوئی تھی اسے بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:۔ Girl Pregnant Before Marriage in Nagpur: چائلڈ میریج ایکٹ کی خلاف ورزی، حاملہ ہونے کے سبب کرائی گئی تھی شادی
خواتین کی ہیلپ لائن کی انچارج ایس آئی رینو نے بتایا کہ بچی دو ماہ کی حاملہ ہے، پولیس نے ملزم کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 376، 5(j)(II)/6 POCSO ایکٹ، 9 پرہیبیشن آف چائلڈ میرج ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ چائلڈ ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے معاملہ پولیس کے نوٹس میں لایا۔