ETV Bharat / bharat

بحران میں میانمار کے عوام: 12 افراد میزورم میں پناہ لینے پہنچے - میزورم

میانمار میں فوج نے منتخب حکومت کو اقتدار سے بے دخل کر دیا ہے۔ وہاں کے لوگ ملک چھوڑ کر پڑوسی ممالک میں پناہ لے رہے ہیں۔ بغاوت کے بعد سے ایک ماہ کے دوران 12 افراد میزورم میں پناہ لے چکے ہیں۔

12 Myanmarese take refuge in Mizoram
بحران میں میانمار کے عوام
author img

By

Published : Mar 5, 2021, 1:13 PM IST

میانمار میں فوج نے آنگ سان سوچی کی منتخب حکومت کو اقتدار سے بے دخل کر دیا ہے۔ اس کے بعد سے، ایک ماہ کے دوران کم از کم 12 افراد نے بھارتی سرحد عبور کیا ہے اور میزورم میں پناہ لی ہے۔ جمعرات کو عہدیداروں نے یہ اطلاع دی۔

آٹھ افراد ضلع سرچھپ میں داخل ہوئے جبکہ چار دیگر ضلع چمفائی پہنچ گئے۔ ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ مہاجرین کی شناخت کرنی ابھی باقی ہے۔

سرچھپ کے ڈپٹی کمشنر کمار ابھیشیک نے بتایا کہ ایک خاندان کے کچھ افراد سمیت پانچ افراد جمعرات کو بین الاقوامی سرحد پار سے اس ضلع میں داخل ہوئے جبکہ تین افراد نے 3 مارچ کو ایسا کیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت آٹھ افراد کو لنگ کاواہ کے کمیونٹی آڈیٹوریم میں رکھا گیا ہے اور ضلعی انتظامیہ انہیں کھانا مہیا کررہی ہے۔

چمفائی ڈپٹی کمشنر ماریہ سی ٹی جوالی نے بتایا کہ حال ہی میں میانمار سے لوگ اس ضلع میں آئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ حال ہی میں میانمار کے 100 سے زائد افراد نے میزورم میں پناہ لینے کے لیے سرحد پار کرنے کی کوشش کی لیکن آسام رائفلز نے انہیں روک دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.