اس اہم ترین فہرست میں بھارت کی 12 یونیورسٹیز بھی منتخب کر لی گئی ہیں۔
کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ کے گیارہویں ایڈیشن میں اعلیٰ تعلیم مضامین کی بنیاد کی درجہ بندی کی گئی ہے۔
یہ رینکنگ عالمی اعلی تعلیم کے مشیر کیو ایس کوکوکیریلی سائمنڈس نے 4 مارچ 2021 کو جاری کی تھی۔
اس فہرست میں بھارت کے تکنیکی تعلیمی ادارے مثلاً آئی آئی ٹی بمبئی ، آئی آئی ٹی کھڑگ پور ، آئی آئی ٹی مدراس پیٹرولیم انجینئرنگ، آئی آئی ایس بنگلور، آئی آئی ٹی دہلی وغیرہ کو اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ جامعہ ہمدردہلی، پبلک انسٹی ٹیوشن آف ایمینیس، او پی جندال گلوبل یونیورسٹی، برلا انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی اینڈ سائنس، منیپال اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن فارمیسی اور فارموکولوجی، ویلور انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی الیکٹریکل اینڈ الیکٹرانک انجینئرنگ وغیرہ کو بھی اس درجہ بندی میں رکھا گیا ہے۔
کیو ایس نے یہ بھی درج کیا ہے کہ عالمی ماحولیاتی سائنس کی تحقیق میں بھارت سب سے آگے ہے
اس موقع پر کیو ایس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ درجہ بندی بھارت کی امنگوں اور ان کو پورا کرنے کی صلاحیت کی عکاسی کرتی ہے۔ جس کا اظہار وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر تعلیم رمیش پوکھریال 'نشنک' نے متعدد مواقع پر کیا ہے۔