ETV Bharat / bharat

ملک میں کورونا کے 11 ہزار 919 نئے کیسز

author img

By

Published : Nov 18, 2021, 2:44 PM IST

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 11 ہزار 919 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 44 لاکھ 78 ہزار 517 ہو گئی ہے۔

ملک میں کورونا کے 11 ہزار 919  نئے کیسز
ملک میں کورونا کے 11 ہزار 919 نئے کیسز

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے تقریبا 12 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور اس جان لیوا وبا کی وجہ سے 470 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

بدھ کے روز ملک میں 73 لاکھ 44 ہزار 739 افراد کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک ایک ارب 14 کروڑ 46 لاکھ 32 ہزار 851 افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

جمعرات کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 11 ہزار 919 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 44 لاکھ 78 ہزار 517 ہو گئی ہے۔ اس دوران 11 ہزار 242 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد جان لیوا وبا کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد تین کروڑ 38 لاکھ 85 ہزار 132 ہوگئی ہے۔

ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز 207 سے گھٹ کر 128762 رہ گئے ہیں اور اسی مدت میں 470 مریضوں کی موت کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد چار لاکھ 64 ہزار 623 ہو چکی ہے۔

ملک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی شرح 0.37 فیصد، صحت یابی کی شرح 98.28 فیصد اور اموات کی شرح 1.35 فیصد ہے۔

کیرالہ کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کے معاملہ میں ملک میں پہلے نمبر پر ہے، جہاں ایکٹیو کیسز 415 سے بڑھ کر 64,383 ہوگئے ہیں۔ ریاست میں 6,046 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی کورونا سے شفایاب لوگوں کی تعداد بڑھ کر 49,77,126 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں 388 مریضوں کی موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 36,475 ہو گئی ہے۔

مہاراشٹر میں ایکٹیو کیسز 81 سے گھٹ کر 15,416 رہ گئے ہیں جبکہ مزید 32 مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد 140668 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 6470791 ہو گئی ہے۔

دہلی میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 11 سے گھٹ 346 رہ گئے ہیں اور صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 14,15,087 تک پہنچ گئی ہے۔ ساتھ ہی قومی راجدھانی میں جان لیوا کورونا سے کوئی جانی نقصان نہ ہونے کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 25,095 پر مستحکم ہے۔

تمل ناڈو میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز گھٹ کر 9211 رہ گئے ہیں اور مزید 13 مریضوں کی موت کے ساتھ ہی ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 36,324 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 26,71,668 مریض مہلک وبا سے شفایاب ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:

کرناٹک میں ہلاکت خیز عالمی وبا کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 84 سے گھٹ کر اب کل تعداد 7438 رہ گئی ہے۔ ریاست میں آٹھ مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 38161 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 29,46,985 مریض صحت مند ہو چکے ہیں۔

آندھرا پردیش میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 119 سے گھٹ کر اب یہ تعداد 2615 پر آ گئی ہے۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 2053480 ہو گئی ہے جب کہ اس وبا سے مزید تین مریضوں کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 14421 ہو گئی ہے۔

تلنگانہ میں کوروناایکٹیو کیسز کی تعداد 25 سے گھٹ کر 3,712 ہوگئی ہے جبکہ یہاں اموات کی تعداد 3,977 پر مستحکم ہے۔ اس کے ساتھ ہی 666348 لوگوں کو اس وبا سے نجات مل گئی ہے۔

مغربی بنگال میں ہلاکت خیز کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 24 سے گھٹ کراب یہ تعداد 8051 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اس وبا سے مزید آٹھ افراد کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 19341 ہو گئی ہے اور اب تک 1579264 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.