ETV Bharat / bharat

Mass Shooting At Belgorod روس کے بیلگوروڈ میں فوجیوں پر فائرنگ، 11 افراد ہلاک - روسی فوجی مقام پر فائرنگ

روس کے شہر بیلگوروڈ میں دو رضاکار فوجیوں نے دیگر فوجیوں پر فائرنگ کردی، جس کے سبب 11 افراد ہلاک جب کہ 15 دیگر کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ Mass Shooting At Belgorod

بیلگوروڈ میں فوجیوں پر فائرنگ، 11 افراد ہلاک

author img

By

Published : Oct 16, 2022, 6:50 AM IST

ماسکو: بیلگوروڈ کے علاقے میں روسی فوجی مقام پر ہفتے کے روز ہونے والے شدت پسندانہ حملے میں کم از کم 11 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے۔ روسی وزارت دفاع نے کہا کہ دو رضاکار فوجیوں نے یوکرین کے قریب ایک روسی ملٹری فائرنگ رینج میں دوسرے فوجیوں پر فائرنگ کی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ جنوب مغربی روس کے بیلگوروڈ علاقے میں پیش آیا، جس کی سرحد یوکرین سے ملتی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ نامعلوم سابق سوویت ملک کے دو رضاکاروں نے ٹارگٹ پریکٹس کے دوران دوسرے فوجیوں پر فائرنگ کی، جس کے جواب میں یہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ وزارت نے اس واقعے کو شدت پسندانہ حملہ قرار دیا۔ Firing on soldiers in Belgorod, 11 people killed

مزید پڑھیں:۔ More Military Aid For Ukraine امریکہ سے یوکرین کو 725 ملین ڈالر کی لاگت کے مزید اسلحہ کی امداد

ٹاس کے مطابق یہ حملہ ہفتے کے روز مغربی ملٹری ڈسٹرکٹ میں تربیتی سیشن کے دوران ہوا۔ مسلح افراد کا تعلق سابق سوویت ریاستوں سے بتایا جاتا ہے۔ روسی حکام نے اس حملے کو شدت پسندانہ کارروائی قرار دیا ہے۔ ٹاس کا کہنا ہے کہ بیلگوروڈ کے علاقے میں ایک فوجی تربیتی گراؤنڈ میں شدت پسندانہ حملہ ہوا، جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک جب کہ 15 زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ شدت پسندوں نے یونٹ کے اہلکاروں پر چھوٹے ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ یہ فائرنگ ایک ایسے وقت میں ہوئی جب صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین میں روسی افواج کی کارروائی کو تیز کرنے کا حکم دیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.