ETV Bharat / bharat

مغربی بنگال میں 24 گھنٹوں کے دوران 103 لوگوں کی موت - بنگال کی خبریں

کولکاتا اور شمالی 24 پرگنہ سب سے زیادہ متاثر ہے۔ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 17 ہزار 998 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

مغربی بنگال میں 24 گھنٹوں کے دوران 103 لوگوں کی موت

author img

By

Published : May 2, 2021, 6:53 AM IST

مغربی بنگال میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے سبب ریکارڈ 103 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ اس سے عام لوگوں میں دہشت پھیل گئی ہے۔

مغربی بنگال میں 24 گھنٹوں کے دوران 103 لوگوں کی موت

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بھیانک صورتحال اختیار کر چکی ہے جس کے سبب کورونا کے نئے کیسز اور مرنے والوں کی تعداد میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی دوسری لہر طبی ماہرین کی تصور سے کہیں خطرناک اور تیزی پھیل رہی ہے۔ مغربی بنگال کے تمام اضلاع کورونا وائرس کی زد میں آ چکے ہیں۔

دارالحکومت کولکاتا اور شمالی 24 پرگنہ سب سے زیادہ متاثر ہے۔ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 17 ہزار 998 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

ریاست میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے سبب 103 لوگوں کی موت کی تصدیق ہوئی ہے جو تشویشناک ہے۔ جو اپنے آپ میں ایک ریکارڈ ہے۔

محکمہ صحت نےکہا چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے103 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ جوگزشتہ ایک سال کے دوران کورونا سے ایک دن میں سب سے زیادہ موت کا ریکارڈ ہے۔

محکمہ صحت کےمطابق کورونا بےقابو ہو چکا ہے۔ تھوڑی سی لاپرواہی سےکسی کی بھی جان جا سکتی ہے۔ اس لئے کورونا گائیڈ لائن پر سختی سے عمل لازمی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد ساڑھے آٹھ لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے۔ اس بیماری سے بارہ ہزار کے قریب لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

مغربی بنگال حکومت کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے ریاستی سطح پر منی لاک ڈاؤن کا اعلان کر چکی ہے۔ ریاستی حکومت نے اس کی گائیڈ لائن جاری کی ہے۔ جس کے تحت صبح سات بجے سے لےکر صبح دس بجے دکانیں، بازار وغیرہ کھولنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس کے باوجود کہیں کورونا گائیڈ لائن پر عمل کیا جارہا ہے تو کہیں لوگ اس کی خلاف ورزی کرتے ہوئےنظر آئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.