ETV Bharat / sukhibhava

Blood Pressure Diet: یہ پھل گرمیوں میں بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے

گرمیوں کی یہ غذائیں آپ کے بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتی ہیں۔ اگر آپ بلڈ پریشر کنٹرول کرنے کے طریقے تلاش کر رہے ہیں تو اس مضمون میں چند گرمیوں کی غذائیں درجہ ذیل ہیں۔ جو بلڈ پریشر کو کم کرنے کے لیے فائدہ ہوتے ہیں۔

یہ پھل گرمیوں میں بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے

author img

By

Published : Mar 20, 2023, 8:09 PM IST

حیدرآباد: دل کے مسائل سے بچنے کے لیے ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنا ضروری ہوتا ہے۔ ہائی بلڈ پریشر ایک عام طرز زندگی کی بیماریوں میں سے ایک ہے جو ہر سال پوری دنیا میں لاکھوں لوگوں کو متاثر کرتی ہے۔ ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے کا سب سے مؤثر طریقہ صحیح خوراک ہے، موسم گرما کی بہت سی غذا انتہائی غذائیت سے بھرپور ہوتی ہیں اور آپ کے بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں بھی مددگار ہوتی ہیں۔ اگر آپ بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے کا طریقہ تلاش کر رہے ہیں تو اس مضمون میں چند گرمیوں کی غذائیں مندرجہ ذیل ہیں جو بلڈ پریشر کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

وہ غذائیں جو ہائی بلڈ پریشر کو کم کرتی ہیں۔

تربوز

یہ کم کیلوری والا پھل میٹھا اور تازہ ہوتا ہے۔ اسے فروٹ سلاد یا جوس کی شکل میں اپنے خوراک میں شامل کرسکتے ہیں، یہ نہ صرف ایک لذیذ پھل ہے بلکہ اس میں وٹامن سی اور اے، پوٹشیم، امینو ایسڈ، لائکوپین، سوڈیم اور اینٹی آکسیڈنٹس بھی ہوتے ہیں جو جسم کو ہائی بلڈ پریشر سے لڑنے میں مدد کرتے ہیں۔

کیوی

اس پھل میں طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ اور معدنیات موجود ہوتے ہیں جو آپ کے ہائی بلڈ پریشر کی سطح کو کم کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں فائبر، وٹامن سی اور فولیٹ پایا جاتا ہے جو کہ ہاضمے کو بہتر بنانے، قوت مدافعت بڑھانے اور جلد کی صحت کو بہتر بنانے میں بھی مدد کرتے ہیں۔

آم

ہم آم کو اس لیے پسند کرتے ہیں کہ یہ ذائقے دار ہوتے ہے، لیکن آم ہائی بلڈ پریشر کے لیے بھی ایک بہترین پھل ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ آم فائبر اور بیٹا کیروٹین کا ایک بڑا ذریعہ ہے، یہ دونوں ہی بلڈ پریشر کو کم کرنے میں موثر ہیں۔

کیلا

یہ پوٹیشیم سے بھرپور ہوتا ہے جو جسم سے سوڈیم کو خارج کرتا ہے۔ کیلا ایک ایسا پھل ہے جو ہاضمے کو بھی بہتر کرتا ہے، اور ہائی بلڈ پریشر سے لڑتا ہے۔ یہ وٹامن سی اور فائبر کا بھرپور ذریعہ ہے۔

اسٹرابیری

اس میں اینتھوسیانز (اینٹی آکسیڈینٹ مرکبات)، وٹامن سی، پوٹیشیم اور اومیگا 3 فیٹی ایسڈز ہوتے ہیں جو ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مدد کرسکتے ہیں۔

خربوزہ

خربوزہ میں پوٹیشیم کثیر مقدار میں پایا جاتا ہے جو آپ کے بلڈ پریشر کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔ خروبوزے میں فائبر اور پانی کی اعلی مقدار بھی ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں معاون ہے۔

مزید پڑھیں:

کھیرا

کھیرا پانی کی مقدار سے بھرپور ایک سستا غذا ہے جو آپ کے پورے جسم کو زہر سے پاک کرنے میں مدد کرتا ہے اور جسم کو ٹھنڈک پہنچاتا ہے۔ کھیرے کو استعمال کرنے کا بہترین طریقہ اسے سلاد میں شامل کرنا یا کھیرے کا رس پینا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.